سمیجہ آباد
Appearance
سمیجہ آباد ملتان کا ایک گنجان آباد علاقہ ہے۔ اصل میں یہ ایک سکیم کا نام ہے۔ اس میں بہت سے محلہ جات شامل ہیں۔ جس میں رحمٰن پورہ، محمدی محلہ، شریف پورہ، بلال پورہ، بستی شجرہ، بستی بسم اللہ کالونی، 40 فٹی، 30 فٹی اور 20 فٹی شامل ہیں۔ اور اس کا سب سے مشہور علاقہ محلہ پیراں غائب ہے۔
یہ نام سمیجہ نامی قوم کی وجہ سے رکھا گیا۔ جو ایک بابا سمیجہ کی وجہ سے تھا۔ اور اسی بابا سمیجہ نے اس سکیم کو سمیجہ آباد کا نام دیا۔ اصل میں یہ ایک سرائیکی قوم ہے۔ جو خالص ملتانی زبان بولتے ہیں۔ ملتان زبان سرائیکی کا ایک لہجہ ہے۔ اور یہ تمام کی تمام لوکل آبادی ہے۔ اور کافی تعداد میں انصاری برادری بھی آباد ہے۔ اس کے علاوہ علاقہ میں تمام قومیں کافی تعداد میں موجود ہیں۔ علاقہ کی یونین کونسل نمبر 58 ہے اور یہ علاقہ یوسف رضا گیلانی کے حلقہ انتخاب میں شامل ہے۔