سم ربائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سم ربائی:

ازالہ سمیت، زہر دور کرنے والے عمل کو سم ربائی کہا جاتا ہیں۔ اس عمل میں زندہ جانداروں کے جسم سے زہریلے مواد کو مختلف طریقوں سے دور کیا جاتا ہے۔ جس میں انسانی جسم سے زہر کا اثر، کئی عوامل اور دواؤں کے استعمال کے ذریعے ختم کیا جاتا ہیں۔

سم ربائی کی اقسام : [ترمیم]

1۔ الکوحول سم ربائی[ترمیم]

الکوحول سم ربائی زہر دور کرنے کا ایسا عمل ہے جس میں کثرت سے پینے والے افراد کو دوبارہ اصلی حالت میں لایا جاتا ہیں کیونکہ الکوحول استعمال کرنے کے عادی افراد کے جسم میں زہریلا مواد پایا جاتا ہیں۔ جس کے نتیجے میں خطرناک مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہیں ۔

الکوحول سم ربائی کے دوران[ترمیم]

الکوحول سم ربائی کے دوران مبتلا افراد کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔ مثلا سردرد، کم خوابی، بے چینی جیسی تکالیف سے گذرنا پڑتا ہے۔ ویسے تو الکوحول سم ربائی نشے کے عادی افراد کے جسم سے زہر کے اثرات کو دور کرنے کا واحد ذریعہ نہیں ہیں۔ سم ربائی کے بعد احتیاط سے کام لینا چاہیے اور اہم بات یہ ہے کہ مزید اور علاج بھی ہونے چاہیے تاکہ الکوحول کے عادی افراد کو دوبارہ اصلی حالت میں لایا جا سکے۔

2. منشیات سم ربائی[ترمیم]

منشیات سم ربائی وہ عمل ہے جس میں مختلف ادویات کے ذریعے نشے کی عادت کو کئی مراحل سے گزار کر دور کیا جاتا ہیں۔ اور یہ عمل اس وقت انجام دیا جاتا ہے جب منشیات کا عادی فرد نشے کی عادت سے نکل کر نئی اور خوشگوار زندگی گزارنے کا فیصلہ کر لیتا ہے۔ منشیات سم ربائی جسم سے زہریلے مواد نکالنے اور عادت کو ہمیشہ کیے لیے ترک کرنے کا آخری طریقہ کار نہیں بلکہ یہ عمل جسم سے زہر دور کرنے کے علاج معالجے کا ایک جزو ہیں ۔

حوالہ جات[ترمیم]

https://en.wikipedia.org/w/index.php?title=Detoxification&oldid=685726107

https://helsedirektoratet.no/nasjonal-faglig-retningslinje-for-avrusing-fra-rusmidler-og-vanedannende-legemidler

http://www.akairan.com/health/tebsonati-giahandarooye/2013212101958.htmlآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ akairan.com (Error: unknown archive URL)

http://www.tebyan.net/newindex.aspx?pid=213635