مندرجات کا رخ کریں

سندھو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سندھو

لاہور کے قصبے منہالہ میں سندھو ذیلداروں کی تاریخی حویلی۔
درجہ بندی جٹ اور راجپوت
مذاہب اسلام، سکھ مت اور ہندو مت[1]
زبانیں پنجابی، اردو، ہندی اور ہریانوی
ملک پاکستان اور بھارت
علاقہ مغربی پنجاب، مشرقی پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور جموں و کشمیر
رتبہ/حیثیت زمیندار

سندھو (یا سندھو جٹ) برصغیر پاک و ہند کا ایک جنگجو اور زمیندار قبیلہ ہے۔ نسلی اعتبار سے یہ قبیلہ سورج بنسی راجپوت نژاد ہے[2]، تاہم تاریخی تغیرات، ہجرت اور پیشے کی تبدیلی کے باعث یہ طویل عرصے سے جٹ برادری کی ایک اہم اور بااثر شاخ کے طور پر جانا جاتا ہے۔[1][3]

شجرہ نسب (نسب نامہ)

[ترمیم]

سندھو قبیلے کا شجرہ نسب قدیم اساطیری اور تاریخی شخصیات سے ہوتا ہوا راجا رام چندر تک جاتا ہے۔ مختلف تاریخی روایات اور قبائلی شجروں کے مطابق راؤ سندھو، راجہ رام چندر کی نسل سے ان کی 51 ویں پشت میں پیدا ہوئے۔[1]

راجہ رام چندر
لاہو (لاہور کا بانی)
(درمیانی 50 پشتیں)
راجہ راؤ سندھو
(قبیلے کا جدِ امجد)
واگر (Wagar)
{{{/}}}{{{\}}}
سندھو (Sindhu)چی (Chi)
{{{/}}}{{{\}}}
کان (Kan)موکل (Mokal)کُونٹی (Kunti)
گولی (Goli)
بابا کالا مہر

تاریخی پس منظر

[ترمیم]

سندھو قبیلہ اپنی اصل کے لحاظ سے سورج بنسی راجپوت ہے ۔ قدیم مورخین بشمول ہیروڈوٹس نے ان کا تذکرہ سندھ کے قدیم باشندوں کے طور پر کیا ہے۔[4]

ہجرت اور شناخت میں تبدیلی

[ترمیم]

راجستھان میں سیاسی اقتدار کے خاتمے کے بعد اس قبیلے نے شمال کی طرف ہجرت کی اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں آباد ہو کر زراعت کو اپنا پیشہ بنایا۔[5] [6] اس دوران کچھ خاندانوں نے غزنی (افغانستان) میں قید بھی کاٹی۔ اس ہجرت اور سماجی تبدیلیوں نے انھیں راجپوتوں کے روایتی حلقے سے دور کر کے جٹ شناخت کے قریب کر دیا۔[7]

چوہدری چنگا سندھو اور سیاسی مرکزیت

[ترمیم]

مغل شہنشاہ جلال الدین محمد اکبر کے دور میں سندھو قبیلے کی جٹ برادری میں سیاسی مرکزیت اس وقت مستحکم ہوئی جب چوہدری چنگا سندھو نے ایک شاہی جرگے میں جٹوں کی قیادت کی۔ اس جرگے میں 35 جٹ اور 36 راجپوت چوہدری شامل تھے۔ چوہدری چنگا سندھو نے اس موقع پر جٹوں کی بھرپور نمائندگی کی[8]، جس کے بعد سندھو قبیلہ باقاعدہ طور پر جٹ برادری کے معزز اور نمائندہ قبیلے کے طور پر تسلیم کیا جانے لگا۔[9]

مذہبی اور سماجی روایات

[ترمیم]

سندھو قبیلہ اسلام، سکھ مت اور ہندومت تینوں مذاہب میں تقسیم ہے۔

  • بابا کالا مہر: سندھو جٹوں کے ہاں بابا کالا مہر (یا کلا پیر) کو ایک خاص روحانی مقام حاصل ہے۔[10] قدیم روایات کے مطابق، بابا کالا مہر کی ایک برہمن سے لڑائی ہوئی تھی جس میں انھوں نے دھوکا دیا، اسی بنا پر سندھوؤں کی ایک روایت میں برہمنوں سے سماجی دوری کی وصیت کی جاتی ہے۔[1]

جغرافیائی پھیلاؤ

[ترمیم]

سندھو قبیلہ پنجاب کے تقریباً تمام اضلاع میں آباد ہے، تاہم ان کے بڑے مراکز درج ذیل ہیں:

جسمانی ساخت اور خصائص

[ترمیم]

تاریخی اور بشریاتی کتب کے مطابق، سندھو جٹ مضبوط جسمانی ساخت، بلند قامت اور گندمی رنگت کے حامل ہوتے ہیں۔ ان کی ناک لمبی اور تیکھی ہوتی ہے اور یہ پیدائشی طور پر نڈر سپاہی اور محنتی کاشتکار مانے جاتے ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. 1 2 3 4 H. A Rose (1911)۔ A Glossary of the Tribes and Castes of the Punjab۔ ج 3۔ ص 416
  2. H. A. (Horace Arthur) Rose؛ Denzil Ibbetson؛ Edward Douglas Maclagan (1911)۔ A glossary of the tribes and castes of the Punjab and North-West frontier province۔ University of California Libraries۔ Lahore : Printed by the superintendent, Government Printing, Punjab
  3. Punjab Government (1884)۔ Gazetteer of the Amritsar District 1883-4 [Punjab]
  4. James Tod (1829)۔ Annals and Antiquities of Rajasthan۔ Smith, Elder & Co.
  5. Punjab District Gazetteers Sialkot District Vol.23 Pt.a۔ 1920
  6. H. E. A. Cotton (1921-02)۔ "Tod's Rajasthan - Annals and Antiquities of Rajasthan, or the Central and Western Rajput States of India. By Lieut.-Col. James Tod, late Political Agent to the Western Rajput States. Edited, with an introduction and notes, by William Crooke, C.I.E., Hon. D.Sc. Oxon. (late of the Indian Civil Service). 3 vols. Oxford University Press. 52s. 6d. net."۔ Bulletin of the School of Oriental and African Studies۔ ج 2 شمارہ 1: 139–145۔ DOI:10.1017/s0041977x00101910۔ ISSN:0041-977X {{حوالہ رسالہ}}: تحقق من التاريخ في: |تاریخ= (معاونت)
  7. Lepel H. Griffin (1865)۔ The Punjab Chiefs۔ T.C. McCarthy
  8. Punjab Government (1884)۔ Gazetteer Of The Lahore District 1883-84
  9. Gazetteer of the Lahore District (1883-84)۔ Punjab Government۔ 1884۔ ص 71–72
  10. H. A. (Horace Arthur) Rose؛ Denzil Ibbetson؛ Edward Douglas Maclagan (1911)۔ A glossary of the tribes and castes of the Punjab and North-West frontier province۔ University of California Libraries۔ Lahore : Printed by the superintendent, Government Printing, Punjab