سندھی ویکیپیڈیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سانچہ:خانہ معلومات ویب گاہ سندھی ویکیپیڈیا آزاد دائرۃ المعارف ویکپیڈیا کا سندھی زبان کا نسخہ ہے جس کا آغاز مارچ2006ء کو ہوا۔ 17 مئی 2023 تک، سندھی ویکیپیڈیا میں 16,887 سے زائد مضامین اور 150 فائلیں موجود ہیں۔ اور سندھی ویکی پیڈیا بلحاظ تعداد مضامین 179 ویں درجہ پر ہے۔ اس وقت سندھی ویکیپیڈیا کے 16,994 رجسٹرڈ صارفین (فعال صارفین: 37 (0.45%)) (فعال صارف:24 (%تنقص اظہار: «,» کا غیر معروف تلفظ۔ – تقریباً 2)) کی تعداد 18,495 ہے جس میں 4 منتظمين ہیں۔ اس کے کھلنے کے بعد سے 266,983 بار تعاون کیا گیا۔


2016 اور 2018 میں[ترمیم]

سندھی ویکیپیڈیا نے 2015 سے بہت اچھی خاصی بہتری حاصل کی ہے۔ 2017 میں تازہ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن اور سندھ ثقافت، ٹوئرزم ائنڈ اینٹیکیوٹیز ڈپارٹمنٹ کے سہکار سے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا سندھی ویکیپیڈیا آگاہی ورکشاپ منعقد کیا گیا، جو ممتاز مرزا آڈیٹوریم، کراچی میں مئی 24، 2014 کو منعقد ہوا، جس میں اردو ڈکشنری بورڈ کے سربراہ عقیل عباس جعفری مہمانّ خصوصی جبکہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ سندھی کے چیئرمین اور سندھی ادیب ڈاکٹر کمال جامڑو اعزازی مہمان خصوصی تھے، [1] اس ورکشاپ کا مقصد پاکستان اور بالخصوص سندھی عوام میں ویکیپیڈیا اور سندھی ویکیپیڈیا کے آگاہی (اویئرنیس) پیدا کی جائے، اس ورکشاپ میں پاکستان کی دیگر زبانوں کے ویکیپیڈیا مثال اردو ویکیپیڈیا، پنجابی ویکیپیڈیا، پشتو ویکیپیڈیا، کشمیری ویکیپیڈیا اور ان زبانوں میں وکشنری کا تعارف بھی پیش کیا گیا، اس ورکشاپ کے آرگنائیزر سندھی ویکیپیڈیا کے منتظم جوگی اسد راجپر، اردو ویکیپیڈیا کے منتظم محمد عارف سومرو، سندھی ویکیپیڈیا پہ سب سے زیادہ شراکتیں کرنے والے مھتاب احمد سولنگی اور معروف سندھی ڈراما نویس اور سندھی ویکیپیڈئن پروفیسر عزیز کنگرانی تھے۔ اس ورکشاپ کے آرگنائیزر جوگی اسد نے ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں کو ویکی پیڈیا پر اپنی شراکتیں کرنے کے لیے ہمت افزائی کے گئی اور ویکیپیڈیا پر کیسے کام کیا جائے کا طریقہ کار بتایا گیا۔[2][3][4]

سنگ میل[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]