مندرجات کا رخ کریں

سونا (ضد ابہام)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لفظ سوناسے حسب ذیل مراد ہو سکتے ہیں:

  • سونا: سونا (Gold) ایک عنصر اور دھات کا نام ہے۔ جو اپنی خصوصیات کی وجہ سے انتہائی مہنگا ہے۔ اس کا ایٹمی نمبر 79 ہے۔ قیمتی دھات ہونے کی وجہ سے یہ صدیوں سے روپے پیسے کے بدل کے طور پر استعمال ہوتی رہی ہے۔ یہ دولت کی علامت ہے، اس کے سکے بنائے جاتے ہیں، زیورات میں استعمال ہوتی ہے، یہ چٹانوں میں ذروں یا پتھروں جیسی شکل میں ملتی ہے، یہ نرم چمکدار اور پیلے رنگ کی دھات ہے جسے کسی بھی شکل میں ڈھالا جا سکتا ہے۔
  • سونا (جسمانی کیفیت): نیند جسمانی، کیفیت اور حالت ہے جو بالعموم ہر شب سب کو لاحق ہوتی ہے۔ اور ایک خاص مدت تک جاری رہتی ہے۔ جس میں اعصابی نظام جامد رہتا ہے اور حواس و حرکت اور بعض دماغی افعال سکون پزیر رہتے ہیں۔ نیند میں جسمانی زندگی کے افعال کچھ زیادہ متاثر نہیں ہوتے۔ آنکھیں بند رہتی ہیں اور آنکھوں کی پتلیاں نیند کی مقدار کے مطابق سکڑی رہتی ہیں۔
  • جماع کے فعل کے مفہوم میں بھی سونے لفظ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی کے ساتھ سونا یعنی یہ ہے کہ کسی فرد کے ساتھ جماع انجام دینا۔ یہ عمومًا مخالف جنسی تعلقات میں مستعمل ہے۔

ضد ابہام صفحات کے لیے معاونت یہ ایک ضد ابہام صفحہ ہے۔ ایسے الفاظ جو بیک وقت متعدد معانی پر مشتمل ہوں یا متفرق شعبہ ہائے فنون سے وابستہ ہوں، انہیں ضد ابہام صفحہ کہا جاتا ہے۔ اگر کسی اندرونی ربط کے ذریعہ آپ اس صفحہ تک پہونچے ہیں تو، آپ اس ربط کو درست کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں تاکہ وہ ربط درست اور متعلقہ صفحہ سے مربوط ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا:ضد ابہام ملاحظہ فرمائیں۔