مندرجات کا رخ کریں

سوہانجنا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سوہانجنا
سائنسی درجہ بندی edit
اقلیم: Plantae
فرع: Tracheophytes
فرع: Angiosperms
فرع: Eudicots
فرع: Rosids
فصیلہ: Brassicales
خاندان: Moringaceae
جنس: Moringa
نوع:
M. oleifera
دہرا نام
Moringa oleifera
ہم نام[1]
  • Guilandina moringa L.
  • Hyperanthera moringa (L.) Vahl
  • Moringa pterygosperma Gaertn. nom. illeg.

سوہانجنا (انگریزی: Moringa) ’حکیم درخت (ڈاکٹر ٹری)‘ بھی کہا جاتا ہے سوہانجنا کے پتے، پھول، پھلیاں اور شاخیں قدرتی نباتاتی اجزاءکا بیش بہا خزینہ اور انتہائی کارآمد ہیں یہ خودرو ہے اور گھروں کھیتوں میں کاشت بھی کیا جاتا ہے۔ سوہانجنا کا درخت اونچا اور پتے کسی حد تک املی کی شکل کے ہوتے ہیں۔ اس درخت پر چھوٹے اور سفید پھول لگتے ہیں اور سبز رنگ کی لمبی لمبی پھلیاں نکلتی ہیں۔سہانجنا گرم ماحول اور ریتلی زمین میں آسانی سے کاشت ہوتا ہے۔ بہاول پور کے علاقے میں خودرو درختوں کے جنگل ہیں۔ اس درخت کی اونچائی 25 تا 40فٹ تک ہوتی ہے۔ پھل اور پھول بکثرت سال میں 2 ۔ 3 دفعہ لگتے ہیں لکڑی نرم و نازک اور پھلیاں تقریباً ً ایک فٹ لمبی اور انگلی کے برابر موٹی ہوتی ہیں۔

اس کادرخت بہت آسانی سے کاشت ہوجاتا ہے اس درخت کی ٹہنی کو توڑ کر زمین میں لگا دیں اور پانی لگا دیں تو خود بخود افزائش شروع کردیتا ہے

سوہانجنا بہت مفید چیز ہے اس کے پتوں کو کو چھاؤں میں پیس کر سفوف بنالیں اور کیپسول میں بھر کر صبح نہار منہ پانی کے ساتھ کھانے سے کئی بیماریوں سے شفاءملتی ہے

سوہانجنا کے پتے، پھول، پھلی اور جڑیں سب کھانے کے قابل ہیں اور بھارت اور بنگلہ دیش میں اس کے پھولوں کا سالن بھی پکا کر کھایا جاتا ہے۔ اس کے بیجوں سے کوکنگ آئل بھی بنتا ہے۔ بھارت دنیا میں سوہانجنا کا سب سے بڑا پیداواری ملک ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ↑ Olson, M. E. (2010)۔ Flora of North America Committee (مرتب)۔ eFlora summary: Moringaceae: Drumstick Family۔ Flora of North America, North of Mexico۔ New York and Oxford۔ ج 7۔ ص 167–169{{حوالہ کتاب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: مقام بدون ناشر (link)