محمد ولی رحمانی
سید ولی رحمانی | |
---|---|
خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشین | |
برسر منصب 1991 تا 3 اپریل2021ء | |
پیشرو | منت اللہ رحمانی |
امیر شریعت سابع، امارت شرعیہ، بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ | |
جنرل سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ | |
برسر منصب 2015ء تا 3 اپریل 2021ء تک | |
رکن، بہار ودھان سبھا | |
برسر منصب 1974 تا 1996ء | |
ذاتی | |
پیدائش | 5 جون 1943ء مونگیر، بہار، برطانوی ہند |
وفات | 3 اپریل 2021 پٹنہ، بہار، بھارت | (عمر 77 سال)
مذہب | اسلام |
والدین |
|
فقہی مسلک | حنفی |
تحریک | دیوبندی |
بانئ | رحمانی 30 |
سید محمد ولی رحمانی (1943–2021ء) ایک ہندوستانی عالم دین، ماہر قانون، سیاست دان، صوفی اور نثر نگار تھے۔ وہ بہار ودھان سبھا کے رکن، امارت شرعیہ بہار و اڑیسہ و جھارکھنڈ کے ساتویں امیرِ شریعت اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری تھے۔
سوانح
[ترمیم]محمد ولی رحمانی کی ولادت 5 جون 1943ء مطابق 3 جمادی الثانی 1362ھ میں ہوئی۔ انھوں نے 1974ء سے 1996ء تک مسلسل بہار قانون ساز کونسل کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیے۔ وہ اپنے والد منت اللہ رحمانی کی وفات 1991 کے بعد سے خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشین اور جامعہ رحمانی مونگیر کے سرپرست رہے۔ ان کے دادا محمد علی مونگیری ندوۃ العلماء کے محرک اور دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے بانی و ناظم اول تھے۔
ولی رحمانی اپنی وفات تک آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ انھوں نے رحمانی 30 کے نام سے ایک تعلیمی ادارہ قائم کیا۔ ل[1] اس ادارہ سے ہر سال NEET اور JEE میں 100 سے زائد طلبہ منتخب ہوتے ہیں۔
ولی رحمانی کی حیات و خدمات پر مشتمل مقالات کا مجموعہ ہفت روزہ نقیب کا خصوصی شمارہ امیر شریعت سابع نمبر، محمد شمشاد رحمانی کی نگرانی میں شائع ہوا۔ شاہ عمران حسن نے ان کی سوانح عمری حیات ولی لکھی ہے۔[2][3]
تصنیفات و تالیفات
[ترمیم]مولانا رحمانی کی تصنیفات و تالیفات کی تعداد تقریباً بائیس ہے، جو ادبی، قانونی، اصلاحی، سیاسی، سماجی، تاریخی، سوانحی، تنقیدی، تحقیقی اور فقہی نوعیت کی الگ الگ موضوعات پر محیط ہے۔ ان کی تصانیف میں درج ذیل قابل ہیں:
- بیعت عہد نبوی میں
- آپ کی منزل یہ ہے
- شہنشاہ کونین کے دربار میں
- کیا 1857 پہلی جنگ آزادی تھی
- دینی مدارس میں صنعت و حرفت کی تعلیم
- تصوف اور حضرت شاہ ولی اللہ
- مجموعہ رسائل رحمانی
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "BBC Report on Rahmani30" (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2020-04-16.
- ↑ Media، The Milli Gazette, OPI, Pharos (4 اپریل 2016)۔ "The Milli Gazette"۔ milligazette.com
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: متعدد نام: مصنفین کی فہرست (link) - ↑ http://www.milligazette.com/news/15250-life-and-work-of-maulana-mohammad-wali-rahmani
http://www.rahmanimission.info/president.html
بیرونی روابط
[ترمیم]- http://www.aimplboard.in/board-mebers.php
- http://pragmaticwealth.net/Magazine/Editorial-Teamآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pragmaticwealth.net (Error: unknown archive URL)
- http://twocircles.net/2010sep20/ والی_رحمانی_پروجیکٹ_ڈپٹی_سیمی_بیہار۔حرم HTML
- http://www.tehelka.com/2016/10/triple-talaq-row-muslim-law-board-to-boycott-uniform-cival-code/آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ tehelka.com (Error: unknown archive URL)
- http://www.rahmanimmission.org