مندرجات کا رخ کریں

شاعر (رسالہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
'
مدیرافتخار امام صدیقی
زمرہادبی رسالہ
پہلا شمارہ14 فروری 1930؛ 94 سال قبل (1930-02-14)
ملکبھارت
زباناردو

شاعر (انگریزی: Shair) ممبئی، بھارت سے شائع ہونے والا قدیم ترین اردو کا ادبی رسالہ ہے۔[1][2][3][4] اس کا آغاز آگرہ میں مشہور شاعر سیماب اکبرآبادی نے کیا تھا۔ اس مدیر اعلیٰ مصنف اور صحافی افتخار امام صدیقی ہیں اور نائب مدیران ان کے دو بھائی نعمان صدیقی اور حامد اقبال صدیقی ہیں۔[1][2][3]

تاریخ

[ترمیم]

شاعر کی تاسیس 14 فروری، 1930ء کو آگرہ، بھارت میں افتخار امام صدیقی کے دادا سیماب اکبرآبادی کی جانب سے رکھی گئی۔[1][2][3] رسالے کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا جہاں ابھرتے ہوئے شعرا اپنا کلام چھپوا سکتے ہیں۔ [1] تقسیم ہند کے بعد سیماب اکبر آبادی پاکستان نقل مقام کر گئے اور کبھی واپس نہیں لوٹے۔[1]

اعجاز صدیقی، جو سیماب اکبر آبادی کے دوسرے فرزند اور افتخار امام کے والد تھے، نے اس رسالے کی ادارت اپنے ہاتھوں لی۔ 1951ء میں وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ممبئی منتقل ہوئے، جہاں سے شاعر کی اشاعت جاری رکھی گئی۔[1][2] اعجاز صدیق کے انتقال کے بعد افتخار امام صدیقی مدیر بنے۔ وہ خود ایک اچھے شاعر تھے اور متصلًا ادارت اور لکھاری میں مہارت رکھتے تھے۔[1][2]

شاعر نے کئی نئے شعرا اور لکھاریوں کو متعارف کیا۔ شاعر کے ادبی معاونین اردو ادب میں عزت و احترام کی نگاہوں سے دیکھے گئے ہیں۔[4]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "This mag has preserved all letters to their editors"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 30 مئی 2009۔ 09 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2012 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ "Passion for Poetry: Iftikhar Imam Siddiqui keeps an 80-year legacy alive" (PDF)۔ Harmony۔ فروری 2010۔ 3 اگست 2016 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2012 
  3. ^ ا ب پ "Iftikhar Imam Siddiqi"۔ Khoj Khabar News.com۔ 22 April 2010۔ 13 جولائی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2012 
  4. ^ ا ب "اردو کے ادبی گھرانے 'شاعر ' کاایک اورتجرباتی شمارہ"۔ The Urdu Times Daily۔ 1 September 2007۔ 01 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اپریل 2012