شاہین

شاہین (Falcon) کے خاندان کے ارکان خم دار چونچ والے ہوتے ہیں۔ یہ پنجوں میں باز (Hawk) کے مشابہ ہوتے ہیں تاہم شاہین کی چونچ دندانہ دار ہوتی ہے جو ان کو فقاریہ جانوروں کے حرام مغز کاٹنے کے قابل بنا دیتی ہے۔
شاہینوں کے پر لمبے نوکدار اور دم درمیانے حجم سے لے کر لمبے حجم تک کی ہوتی ہے۔ نسبتا بوڑھے باز کی زرد یا نارنجی آنکھوں کے مقابلے میں شاہین کی آنکھیں سیاہ ہوتی ہیں۔ اس کے بال و پر سخت اور مضبوط ہوتے ہیں جبکہ باز کے بال و پر ان کی نسبت نرم ہوتے ہیں۔ شابین فعال شکاری ہوتے ہیں۔ بعض شاہین خاص طور پر Peregrine اپنے طاقتور جھپٹنے والے غوطوں کے لیے مشہور ہیں۔ شاہین ابتدائی طور پر دوسرے پرندے کھاتے ہیں۔ یہ اکثر قابل غور بلندیوں پر اڑتے ہیں اور پھر تیز ترین انداز سے سخت حملہ کرکے اپنے پچھلے پنجے سے شکار کو ہوا میں زخمی کر کے مار ڈالتے ہیں جبکہ باز (Hawk) چوری سے شکار کرتے ہیں۔ یہ حرکت کیے بغیر کسی شاخ یا کھونٹی پر آرام کرتے ہیں پھر پھرتی سے بغیر پر ہلائے اڑتے ہوئے یکایک شکار کو پکڑ لیتے ہیں۔[1]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ شہباز بیابانی (2021)۔ شاہین در شعر اقبال۔ عکس پبلیکیشنز