شبنم رومانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
شبنم رومانی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 30 دسمبر 1928  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 17 فروری 2009 (81 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
P literature.svg باب ادب

مرزا عظیم بیگ چغتائی، (ولادت دسمبر 30، 1928؛ انتقال فروری 17، 2009) جو اردو ادبی حلقوں میں اپنے تخلص شبنم رومانی کے طور پہ جانے جاتے تھے، کراچی، پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک نامور شاعر تھے۔ شبنم رومانی کی پیدائش شاہ جہاں پور، ہندوستان کی تھی۔ انہوں نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور تقسیم ہند کے بعد پاکستان آ گئے جہاں انہوں نے بقیہ عمر کراچی میں گزاری۔ ان کی شاعری کی پہلی کتاب "مثنوی سیر کراچی" 1959 میں شائع ہوئی اور ادبی حلقوں میں پسند کی گئی۔ شبنم رومانی کی دیگر کتابوں میں "جزیرہ"، "دوسرا ہمالہ" اور "تہمت" شامل ہیں۔ وہ کراچی سے اردو تنقیدی رسالہ سہ ماہی اقدار نکالتے تھے جس کے وہ مدیر تھے اور جس میں وہ باقاعدگی سے مضامین لکھا کرتے تھے۔

شبنم رومانی طویل علالت کے بعد قریبا اسی سال کی عمر میں فروری 17، 2009 کے دن خالق حقیقی سے جا ملے۔ شبنم رومانی نے سوگواران میں دو لڑکے اور چار لڑکیاں چھوڑے ہیں۔ شبنم رومانی کے ایک صاحب زادے، فیصل عظیم، بھی شاعر ہیں اور "میری آنکھوں سے دیکھو" نامی کتاب کے مصنف ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

شبنم رومانی کی ویب سائٹ