شحیطہ
شحیطہ اور بدِقہ کی منظر کشی | |
اس مضمون سے متعلق ہلاخاہ متن | |
---|---|
تورات: | Deuteronomy 12:21، Deuteronomy 14:21، Numbers 11:22 |
مشناہ: | حولین |
بابلی تلمود: | حولین |
مشناہ تورات: | سفر کُدشیم، ہلکوت شحِطہ |
شولحان عاروخ: | یورہ دعہ 1:27 |
دیگر ربیائی رموز: | سفر حینوک متصوا 451 |
شحیطہ (عبرانی: שחיטה) یہودیت میں پرندوں اور ممالیہ جانوروں کو ذبح کرنے کو کہتے ہیں۔ اس عمل میں خون نکالنے کے لیے تیز دھار چھری سے جانور کی گردن کو ذبح کیا جاتا ہے۔[1][2][3]
یہودیت میں شحیطہ شدہ کوشر گوشت کے حصول کا مرحلہ ذرا پیچیدہ ہے۔ اس کے لیے ماہرین کی تصدیق اور شحیطہ کا سرٹیفکیٹ بھی ضروری ہے جس کو کبالہ کہا جاتا ہے۔ تیز دھار چھری سے سینے کے قریب گردن کے موٹے حصہ کو ایک ہی وار میں کاٹنے کا مقصد جانور کو کم سے کم تکلیف پہنچانا ہوتا ہے۔ گردن کاٹنے کے بعد جانور معائنہ کیا جاتا ہے۔
اگر کوشر ممالیہ کے اوپری یا نچلے حصہ کا گوشت یہود کو کھانے کے لیے استعمال کرنا ہے تو اس میں نیقور کا عمل لازمی ہے، یعنی رگوں، چربی اور کونچوں کو نکال باہر کرنا ہوگا۔ شحیطہ کے اس عمل کی وجہ سے ذبح شدہ کوشر کے گوشت کا ایک بڑا حصہ ریاستہائے متحدہ امریکا کی غیر کوشر دوکانوں میں چلا جاتا ہے۔
ملکی قوانین
[ترمیم]سویڈن، ناروے اور آئس لینڈ میں از روئے قانون شحیطہ پر پابندی ہے۔
تورات میں اہمیت
[ترمیم]تورات کی کتاب استثنا میں باب اکیس کی آیت 21 میں درج ہے کہ بھیڑوں اور مویشیوں کو ذبح کرنا چاہیے "جیسا کہ میں نے تم کو ہدایت دی ہے"، لیکن اسفار خمسہ میں کہیں بھی ”شحیطہ“ کا عمل مذکور نہیں۔[4]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ What is Shechita?chabad.org آرکائیو شدہ 2017-11-16 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ "Shulchan Arukh, Yoreh De'ah 23:2 | Sefaria"۔ www.sefaria.org۔ Rama's commentary on Shulchan Aruch 23-2 requires strict adherence to disqualifying any pause.۔ 09 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2017
- ↑ "Shulchan Arukh, Yoreh De'ah 24:12 | Sefaria"۔ www.sefaria.org۔ 16 نومبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2017
- ↑ Adin Steinsaltz (جون 17, 1976)۔ The Essential Talmud۔ صفحہ: 224–225