شعیب نوشیروانی
Appearance
سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی ضلع خاران میں1978میں پیدا ہو ئے۔ انھوں نے بلوچستان یو نیورسٹی سے گریجویشن کی۔ وہ 2002کے عام انتخابات میں خاران سے پاکستان مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے، جام محمد یوسف کی کابینہ میں وزیر داخلہ و قبائلی کے عہدہ پر فائز رہے۔ ان کے دورِ وزارت داخلہ میں نواب اکبر خان بگٹی کو ڈیرہ بگٹی میں مبینہ فوجی آپریشن میں قتل کیا گیا جس کی وجہ سے انھیں بلوچستان میں سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ میر شعیب نوشیروانی 2008ء میں دوبارہ صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ ان کے والد مير عبدالكريم نوشيروانى بھی دو مرتبہ بلوچستان اسمبلی كے ركن ره چكے ہیں[1][2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "ڈائری نمائندگان، بلوچستان اسمبلی 2002ء"۔ مورخہ 2016-03-05 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-12-23
- ↑ "ڈائری نمائندگان، بلوچستان اسمبلی 2008ء"۔ مورخہ 2011-01-26 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-12-23