شیخ مظفر شکور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search


ملائیشیا کے خلاباز وہ پہلے مسلمان جو ماہِ رمضان میں خلاء میں گئے۔ وہ خلائی سٹیشن پر جمعہ کو پہنچیں گے اور وہاں نو دن گزاریں گے جس دوران وہ عید کا تہوار بھی اپنے ساتھی خلابازوں کے ساتھ منائیں گے۔

شیخ مظفر شکور کے خلائی سفر پر روانگی کے موقع پر ان کے آبائی ملک میں جوش و خروش دیکھنے آیا اور ملائیشیا کے وزیر اعظم عبد اللہ احمد بداوی نے کوالالمپور میں ایک خصوصی تقریب میں ایک ہزار طلبہ کے ہمراہ یہ منظر دیکھا۔

ملائیشیا کے علما نے خلاء میں دینی فرائض سر انجام دینے کے حوالے سے شیخ مظفر کے لیے خصوصی ہدایت نامہ تیار کیا ہے جس کے تحت وہ وضو کے لیے ایک گیلا تولیہ استعمال کریں گے اور بے وزنی کی کیفیت کی بنا پر نہ تو انہیں قبلہ رخ ہونا پڑے گا اور نہ رکوع و سجود کرنا ہوں گے۔ اوقاتِ نماز سے متعلق مخمصہ دور کرنے کے لیے شیخ مظفر شکور قازقستان کے معیاری وقت کو مدِ نظر رکھیں گے۔