صارف:محمد سجاد انجم چشتی المدنی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محمد سجاد انجم چشتی المدنی ولد ملک اللہ وسایا رحمۃ اللہ تعالی علیہ بستی عثمان کوریہ ، شاہ جمال ، ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابتدائی تعلیم جامعہ انوار العلوم ملتان سے حاصل کی بعد ازاں حصولِ تعلیم کیلئے شہرِ کراچی کا سفر اختیار کیا۔ جہاں اہل سنت والجماعت کی عظیم دینی درسگاہ دار العلوم امجدیہ سے 2010 میں سندِ فراغت حاصل کی۔ اس کے بعد سلسلہ درس وتدریس شروع کیا۔ کراچی میں اولا مصطفوی شرعیہ کالج میں صرف و نحو کے ساتھ ساتھ ادب عربی نیز علم المیراث میں سراجی اور حدیث کی منتہی کتب جامع ترمذی مؤطا امام مالک مؤطا امام محمد اور صحیح بخاری کی تدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ 2012 میں والد مشفق ملک اللہ وسایا رحمۃ اللہ علیہ کے وصال کے بعد پنجاب منتقل ہو گئے، جہاں کبیر والا میں جامعہ غوثیہ مہریہ میں ایک سال تک تدریس اور جامعہ کی نظامت کی فرائض سر انجام دیئے۔ اس کے بعد پھر کراچی منتقل ہو گئے اور دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اردو سے عربی ٹرانسلیٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دینے لگے۔اور اس کے ساتھ ساتھ فیضانِ رضا میں بطورِ شیخ الحدیث، صحیح بخاری، صحیح مسلم، جامع ترمذی اور دیگر کتب کی تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔ اب الحمد للہ دعوتِ اسلامی کی عربی ویب سائٹ کے ایڈمن کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ عربی ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے۔:

http://arabic.dawateislami.net