صحرائی سانبھر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی کے میوزیم میں فطری علوم کی تحقیقاتی لیبارٹری (NSRL) کے ذخیرے میں صحرائی سانبھر کی ہڈیوں کا نمونہ۔

صحرائی سانبھر scimitar oryx (اورکس دمہ)، جسے صحرائی سینگ والے سانبھر اور صحارا اورکس بھی کہا جاتا ہے، ایک اورکس نسل ہے جو کبھی پورے شمالی افریقہ میں پھیلی ہوئی تھی۔ 2000ء میں، اسے ریڈ لسٹ میں جنگلی حیات میں معدوم قرار دیا گیا تھا۔ یہ خاص اورکس سخت صحرائی حالات کے مطابق ہے اور پانی پیئے بغیر مہینوں یا سالوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔ چرنے والا یہ جانور، اپنی روزانہ کی نمی کا زیادہ تر حصہ پودوں سے حاصل کرتا ہے۔

صحرائی سانبھر کی آبادی کا زوال جدید سنگی دور میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں شروع ہوا اور بعد میں اسے اس کے سینگوں کے حصول کے لیے بڑے پیمانے پر شکار کیا گیا۔ آج کل تیونس، مراکش اور سینیگال کے خصوصی محفوظ علاقوں میں اس کی افزائش کی جارہی ہے اور ٹیکساس کے پہاڑی دیہاتوں میں نجی غیر ملکی جانوروں کے باڑوں میں پالا جاتا ہے۔ 2016ء میں، ایک تعارف مکرر کا پروگرام شروع کیا گیا تھا اور فی الحال چاڈ میں ایک چھوٹا ریوڑ کامیابی کے ساتھ دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے۔ [1]

صحرائی اورکس قدیم مصری اوریکس نومے کا نشان تھا اور آج کل صحارہ کنزرویشن فنڈ کے جانور کی علامت ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "EAD successfully reintroduces 25 Scimitar Horned Oryx in Chad"۔ 25 اپریل 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ