طبقات الامم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

طبقات الامم قاضی ابو القاسم صاعد بن احمد بن عبد الرحمٰن بن محمد بن صاعد الاندلسی کی عربی زبان کی مشہور تصنیف ہے۔ محمد بن صاعد کا وطن قرطبہ تھا۔ 420ھ میں پیدا ہوئے اور 462ھ میں طلیطلہ میں وفات پائی۔ صاعد اپنے زمانے کے مشہور فاضل اور طلیطلہ کے قاضی تھے۔ وہ دینی علوم کے علاوہ متداول علوم، ادب، تاریخ، فلسفہ، طب، ریاضی، ہیئت و نجوم میں بھی دسترس رکھتے تھے۔انہوں نے متعدد کتابیں لکھیں مگر ان میں صرف طبقات الامم موجود رہ گئی۔ اس میں دنیا کی متمدن قوموں کے علوم و فنون کی ہمہ گیر و جامع تاریخ بیان کی گئی ہے۔ اس طرح یہ کتاب قرون وسطی کی علمی تاریخ ہے۔ اس کے ایک باب میں ہندوستان کے علوم خصوصاً ہیئت و نجوم پر مفید بحث کی گئی ہے۔ اس کے کئی ایڈیشن عرب ممالک اور یورپ سے شائع ہو چکے ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-3 سماجی علوم)، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی، 2003ء، ص 381