طلیطلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
  
طلیطلہ
(ہسپانوی میں: Toledo)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1448) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

طلیطلہ
طلیطلہ
پرچم
طلیطلہ
طلیطلہ
نشان

انتظامی تقسیم
ملک ہسپانیہ[2]  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[3][4]
دار الحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ صوبہ طلیطلہ،  کاستیا-لا مانچا  ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 39°52′00″N 4°02′00″W / 39.866666666667°N 4.0333333333333°W / 39.866666666667; -4.0333333333333  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[5]
رقبہ
بلندی
آبادی
کل آبادی
  • مرد
  • عورتیں
مزید معلومات
جڑواں شہر
اوقات متناسق عالمی وقت+01:00 (معیاری وقت)،  00 (روشنیروز بچتی وقت)  ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گاڑی نمبر پلیٹ
TO  ویکی ڈیٹا پر (P395) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رمزِ ڈاک
45001–45009  ویکی ڈیٹا پر (P281) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جیو رمز 6361828  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map
مسجد باب المردوم، طلیطلہ کے مسلم دور کی باقی رہ جانے والی واحد مسجد، 12 ویں صدی میں گرجا بنا دی گئی تھی

طلیطلہ (Toledo) ہسپانیہ کا ایک شہر ہے جو دار الحکومت میڈرڈ (مادرید)کے جنوب میں دریائے تاخو (Tajo) کے کنارے واقع ہے۔ مسلمانوں کے عہد حکومت میں اس شہر نے عالمی سطح پر شہرت پائی۔ پانچویں صدی ہجری میں طوائف ملوکی کے عہد میں یہ بنو ذوالنون کا دار الحکومت رہا۔ بعد ازاں یہ سلطنت ہسپانیہ کا دار الحکومت بھی رہا۔

رومیوں کے زمانے میں یہ طلیطم (Toletum) کہلاتا تھا جو انھوں نے 193 ق م میں فتح کیا تھا۔ ان کے عہد میں ہسپانیہ میں مسیحیت کا دور دورہ ہوا۔ 418ء میں طلیطلہ میں فسیقوطی (Visigoth) قابض ہوئے۔ انھوں نے طلیطلہ کو پایۂ تخت بنایا اور جب شاہ ریکارڈو نے 587ء میں مسیحت قبول کی تو یہ شہر جزیرہ نما آئبیریا(ایبیریا) کا مذہبی صدر مقام بن گیا۔

مسجد مسیح نور (Mezquita de Cristo de la Luz) طلیطلہ کی دس مسجدوں میں سے اب باقی رہ جانے والی واحد مسجد ہے۔ یہ مسجد مسلمانوں کی آبادی مدینہ میں واقع تھی۔ واضح رہے کہ المغرب و افریقیہ میں شہر کا وہ علاقہ جو مسلم اکثریتی ہوتا تھا مدینہ کہلاتا تھا بالکل اسی طرح ہسپانیہ پر کیونکہ شمالی افریقہ تہذيب کے گہرے اثرات تھے اس لیے یہاں بھی شہر کے مسلم اکثریتی علاقوں کو مدینہ کہا جاتا تھا۔ اپنے زمانے میں یہ مسجد "مسجد باب المردوم" کہلاتی تھی۔ تاہم اب گرجا بنائی جا چکی ہے۔ اس کے صدر دروازے پر کوفی رسم الخط سے یہ تحریر ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ احمد ابن حدیدی نے اپنے سرمائے سے یہ مسجد تعمیر کرائی، اس کے لیے وہ اللہ سے جنت کا خواستگار ہے۔ یہ اللہ کی مدد سے موسیٰ بن علی ماہر تعمیرات کی زیر ہدایت محرم 390ھ میں مکمل ہوئی

طلیطلہ پر عیسائیوں کے قبضے کے بعد 1085ء میں الفانسو ششم( الفونسو) نے اس مسجد کو گرجا قرار دے دیا۔ 1186ء میں الفانسو(الفونسو) ہشتم نے مسجد سینٹ جان کے نائٹوں(گھڑسواروں) کو دے دی اور پھر اس کا نام کلیسائے صلیب مقدس (Cristo de la Luz) قرار پایا۔

یونیسکو نے 1986ء میں شہر کی ثقافتی و تاریخی اہمیت کے پیش نظر اس کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔

شہر کی موجودہ آبادی 80 ہزار سے زائد ہے۔

نگار خانہ[ترمیم]

  1. عنوان : Relación de Municipios y sus Códigos por Provincias
  2. archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/5976.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 5 نومبر 2018
  3.   ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ طلیطلہ في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2024ء 
  4.   ویکی ڈیٹا پر (P982) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ طلیطلہ في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2024ء 
  5.   ویکی ڈیٹا پر (P402) کی خاصیت میں تبدیلی کریں "صفحہ طلیطلہ في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 مارچ 2024ء