ظفر احمد عثمانی
| ظفر احمد عثمانی | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 4 اکتوبر 1892ء بھارت |
| وفات | سنہ 1974ء (81–82 سال) پاکستان |
| شہریت | |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | شاعر ، مفسرِ قانون |
| پیشہ ورانہ زبان | ہندوستانی ، عربی |
| مؤثر | اشرف علی تھانوی ، ابو حنیفہ |
| درستی - ترمیم | |
| ابو منصور ماتریدی |
| ماتریدیہ |
|---|
| ابو منصور ماتریدی |
علامہ ظفر احمد عثمانی (ولادت: 4 اکتوبر 1892ء - وفات: 1974ء) 20 ویں صدی کے عظیم سنی مسلم فقیہ اور محدث تھے جو حنفی فقہ کے قدآورفقہاءاور محدثین میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ پاکستان تحریک کے ممتاز کارکن بھی تھے۔[1][2] اپ سے اللّٰہ تعالٰی نے فقہ اور حدیث کے باب میں جو کام لیا شاید ہی کسی سے لیا ہو، چنانچہ بیک وقت فقہ اور حدیث پر مشتمل عظیم انسائیکلوپیڈیا ٫٫اعلاءالسنن،، آپ ہی کی علمی شاہکار ہے جو 20جلدوں میں ادارۃ العلوم کراچی سے اعلی سائز کے ورق پر شائع ہوئی ہے، اس میں آپ نے اپنے پیر و مرشد حضرت تھانوی کے اشارے پر ہندوستان کے غیر مقلد لوگوں کی جانب سے حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ اور فقہ حنفی پر کیے گئے اعتراضات کہ فقہ حنفی کی ساری بنیاد رائے اور قیاس پر ہے حنفیہ کے ہاں حدیث کا فقدان ہے، امام ابوحنیفہ کے پاس صرف 17احادیث تھے وغیرہ، توآپ نے یہ کتاب لکھ کر ان کے سارے اعتراض شرمندہ تعبیر کردیے اور تمام امت مسلمہ خصوصاً حنفیہ پر یہ احسان عظیم کردیاکہ دیگر ائمہ کی طرح حضرات حنفیہ کے بھی اپنے اصول ہے جس میں دیکھ کر ہی وہ احادیث کی صحت اور ضعف کا فیصلہ کرتے ہیں اور ان کے پاس بحمد اللہ احادیث کا ایک شایانِ شان ذخیرہ موجود ہے، اورفقہ کے تمام ابواب میں احادیث اور آثار صحابہ لا کر یہ بات بجا طور پر ثابت کردی کہ حضرات حنفیہ تمام مسائل میں عامل بالحدیث ہے-
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ 1969: Fif,ty Years Ago: Islamic socialism Dawn (newspaper), Published 9 Se تو اس میں کونسی قباحت ہے(بندہ صفی اللہ کویٹوی)ptember 2019, Retrieved 2 March 2020
- ↑ Nazaria Pakistan Trust (NPT) sitting on Usmani The Nation (newspaper), Published 9 December 2014, Retrieved 2 March 2020