مندرجات کا رخ کریں

عاشق ہوں بہاروں کا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عاشق ہوں بہاروں کا
ہدایت کارجے اوم پرکاش
پروڈیوسرراج بھاتیجا
کے کے تلوار
ستارےراجیش کھنہ
زینت امان
موسیقیلکشمی کانت پیارے لال
تاریخ نمائش
  • 16 دسمبر 1977ء (1977ء-12-16)
ملکبھارت
زبانہندی

عاشق ہوں بہاروں کا 1977 میں بننے والی بھارتی بالی ووڈکی رومانوی فلم ڈراماہے ، جس کی ہدایتکاری جے اوم پرکاش نے کی تھی ۔

کہانی

[ترمیم]

اشوک کامیابی کے ساتھ اپنی تعلیم مکمل کرتا ہے اور ایم ایس سی گریجویٹ بن جاتا ہے۔ اس کی والدہ چاہتی ہیں کہ وہ اپنی اعلی تعلیم سوئٹزرلینڈ میں حاصل کرے ، لیکن اشوک اس سلسلے میں ہچکچاتاہے کیونکہ اس کام کے لیے بہت زیادہ رقم کی ضرورت ہے۔ لیکن اس کی والدہ اسے منا لیتی ہیں اور اسے سوئٹزرلینڈ بھیجتی ہیں۔ اشوک وہاں ایک ہوٹل میں قیام کرتا ہے جس کا مالک اس کے پرنسپل کا دوست ہے اور اس کا ایک بدمعاش بیٹا وکرم بھی وہیں رہتا ہے۔ وہاں اس کی ملاقات ویرا سے ہوئی ، جو ایک متکبر لڑکی ہے جو ایک کار ریس کے موقع پر اشوک کی کار چوری کرنے کی کوشش کرتی ہے۔اشوک وہ ریس جیت جاتا ہے اور اسے ایک انعامی رقم ملتی ہے جسے وہ اپنی والدہ کو بھیج دیتا ہے ویرا اور اشوک میں محبت ہو جاتی ہے ، جسے وکرم نے ناپسند کیا کیونکہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے اور اس کی ساری جائداد غصب کرنا چاہتا ہے۔ ویرا کے والد ان کی محبت کو اس شرط پر قبول کرتے ہیں کہ انھیں ہمیشہ کے لیے سوئٹزرلینڈ میں رہنا چاہیے ، جس سے اشوک نے انکار کر دیا اور ویرا بھی اشوک کی حمایت کرتی ہیں۔ وکرم نے ویرا کو اغوا کیا اور اس کی رہائی کے لیے اس کے والد سے بھاری رقم کا تقاضا کیا۔ ویرا کے والد ناخوش ہو کر ویرا کو واپس لانے کے لیے اشوک کی مدد لیتے ہیں۔ اشوک نے وکرم سے لڑائی لڑی اور ویرا کو بچایا اور دونوں کی آخر کارشادی ہوجاتی ہے۔

ستارے

[ترمیم]

نغمات

[ترمیم]
# عنوان گلوکار
1 "تیرا دل کیا کہتا ہے" کشور کمار
2 "عاشق ہوں بہاروں کا" کشور کمار
3 "آئئ ایم ان لوّ" کشور کمار ، لتا منگیشکر
4 "میرے گورے گالوں کا" لتا منگیشکر
5 "مشرق سے جو آئے" کشور کمار

بیرونی روابط

[ترمیم]