عرق ریزی
Appearance
عرق ریزی یا تعرق (perspiration / sweating) ایک قدرتی عمل ہے جس میں ممالیہ حیوانات کے جسم میں موجود عرقی غدود سے پسینے کا اخراج ہوتا ہے۔اسے آسان اردو میں پسینہ آنا کہتے ہیں۔
ممالیہ جانور عرق ریزی کے ذریعے اپنے جسم کا درجۂ حرارت ضبط کرتے ہیں۔ جسم کا پانی اندر سے حرارت جذب کرتا ہے اور یہی پانی عرق ریزی کے دوران خارج ہوجاتا ہے جس سے جسم کا درجۂ حرارت کم ہوجاتا ہے۔