مندرجات کا رخ کریں

عمرجی انورادھا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عمرجی انورادھا
 

معلومات شخصیت
پیدائش 8 ستمبر 1970ء (54 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ مصنفہ ،  صحافی ،  منظر نویس   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عمرجی انورادھا (انگریزی: Umarji Anuradha) ایک بھارتی مصنفہ ہے جو تیلوگو سنیما اور صحافیت میں اپنی پہچان رکھتی ہے۔ـ [1] انھوں نے مستقل ستارہ فلم ہفتہ روز میگزین (انگریزی: Sitara Film Weekly Magazine) کے لیے دی لیجینڈز آف انڈین سنیما (انگریزی: The Legends of Indian Cinema)ـ لکھا۔یہ فلمی ہفت روز تیلیگو میں سب سے زیادہ نشر ہوتا ہےـ۔انھوں نے آل انڈیا ریڈیو کے لیے ڈرامے بھی لکھے اور زی تیلیگو کے ویسالی سیریئل، ای ٹی وی کے گرشنا اور پیلی چیسکندمرا (انگریزی: Pelli Chesukundamra) جیسے ڈرامے بھی لکھے۔ـ انورادھا نے 2010 میں بہترین مکالمہ نگار کی حیثیت سے اکینینی ابھینندنا اعزاز (انگریزی: Akkineni Abhinandana Award) اوریہ مایہ چیساوے (انگریزی: Ye Maaya Chesave) [2] فلم کے واسطے سپر ہٹ فلم ویکلی اعزاز بھی حاصل کیاـ۔ [3]

ابتدائی زندگی

[ترمیم]

عمرجی انورادھا کی پیدائش 8 ستمبر 1970 کو ایک مراٹھی زبان بولنے والے مادھوا خاندان میں ہوئی۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم وجے واڈا اور منگالاگری، آندھرا پردیش میں حاصل کی. انھوں نے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم لیڈی ولنگڈن کالج، چینائی، تمل ناڈو سے 1987 حاصل کی۔ انرگریزی ادب میں بی-اے کے بعد عمرجی نے پریسیڈینسی کالج، مدراس سے تیلیگو ادب میں ایم-اے کیا۔[3]

کیریئر

[ترمیم]

عمرجی انورادھا نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز مئی 1993 سے کیا۔راجیو گاندھی کیس کی کوریج میں انورادھا کا خاص کردار رہا ہے۔2015 جنوری سے عمرجی تیلوگو سائن رائٹرز ایسوسییشن (انگریزی: Telegu Cine Writers Association) کی نائب صدر ہےـ۔[3][4]
عمرجی نے سب سے اولین ایناڈو نیوز ڈیلی (انگریزی: Eenadu News Daily) کے ساتھ وابستگی اختیار کرلی.۔ [2]عمرجی ایناڈو نیوز ڈیلی کے لیے پہلی خاتون رپورٹر مانی جاتی ہےـ انھوں نے ایناڈو تمل ناڈو ایڈیشن کے لیے انچارج کی حیثیت سے بھی کام کیا۔[3]ایناڈو کے لیے عمرجی نے بطور اسٹاف رپورٹر، سنیما ڈیسک انچارج، مہاراشٹر ڈیسک انچارج کی حیثیت سے کام کیا۔ انھوں نے ایناڈو ممبئی ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی سرپرستی کی۔

فلمی کارنامے

[ترمیم]

عمرجی انورادھا نے درج ذیل فلموں کی کہانیاں اور مکالمے لکھے ہیں:[1]

سال فلم
2010 یہ مایہ چیساوے (انگریزی: Ye Maaya Chesave)[2][5]
2010 مارو چرتھرا (انگریزی: Maro Charithra)
2011 گگانام (انگریزی: Gaganam)
2011 180
2014 مالینی 22 (انگریزی: Malini 22)
2018 انٹنٹا انامیا (انگریزی: Intinta Annamayya)

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب Chowdhary، Sunita (12 فروری 2012)۔ "Writing woes for women"۔ TheHindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-03-14
  2. ^ ا ب پ "Umarji Anuradha"۔ Tolly Sites۔ 2011-02-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-03-14
  3. ^ ا ب پ ت "Profile of Umarji Anuradha"۔ NetTv4u۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-03-14
  4. "Executive Committee"۔ telugucinewritersassociation.com/۔ 2020-02-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-03-14
  5. "Telugu Movie review - Ye Maya Chesave"۔ Idle Brain۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-03-14