عناصر (طب)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
پانی (طب)۔ ہوا (طب)۔
آگ (طب) ہوا (طب)
مٹی (طب)۔ پانی (طب)۔
مٹی (طب) پانی (طب)

حکمت میں عناصر (elements) سے مراد جسم انسانی کی تشکیل کرنے والے ان سادہ یا بسیط اجزاء یا مفردات کی ہوتی ہے کہ جن کو مزید سادہ اجزاء میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا یعنی اپنی ماہیت میں سہل و موحود ہوا کرتے ہیں؛ عناصر کی واحد عنصر ہوتی ہے اور بعض اوقات حکماء لفظ عنصر کے متبادل لفظ رکن بھی اختیار کرتے ہیں جس کی جمع ارکان کی جاتی ہے۔ عنصر کی ضد مرکب تسلیم کی جاتی ہے اور جسم مرکب وہ جسم ہوتا ہے کہ جس کو مزید سادہ ارکان بسیط میں تقسیم کیا جاسکتا ہو۔ حکماۓ تقدم زمانی کے نظریات کے مطابق ارکان بسیط ہی انسانی جسم کے بنیادی اجزاء ہوا کرتے ہیں اور انکو اسی وجہ سے حکماء نے اجزاء اولیہ بھی کہا ہے۔ حکمت کے یہ عناصر چار ہیں

  1. آگ (النار) --- گرم و خشک ہے۔ میڈیسن کی تشریح کے مطابق اس کو خلیات میں بننے والی توانائی ATP تصور کیا جاسکتا ہے۔
  2. ہوا --- گرم و تر ہے۔ میڈیسن کے مطابق اس کو عمل تنفس میں تبادلہ پانے والی ہوائیں تصور کیا جاسکتا ہے۔
  3. مٹی (الارض) --- سرد و خشک ہے۔ میڈیسن میں کوئی تصور نہیں، لیکن اگر حیاتی کیمیاء کے تحت دیکھا جاۓ تو اس کو معدنیات کا متبادل کہا جاسکتا ہے۔
  4. پانی (الماء) --- سرد و تر ہے۔ میڈیسن کے مطابق خون کا پلازمہ، بین الخلیاتی مائع اور لمف تصور کیا جاسکتا ہے۔