مندرجات کا رخ کریں

غدومہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Adenoma
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
اکڈ-10 D12., D35.0, D34., D35.2, and others
اکڈ-9 211.3, 211.5,223.0, 226, 227.0,
اکڈ-اورام: M8140/0
عنوانات D000236

غدومہ (adenoma) ایک مرض ہے جس کو سرطان کی ایک قسم، ورمِ حلیم (benign tumor) میں شمار کیا جاتا ہے اور اس قسم کے ورم میں چونکہ غدودی ماخذ کے خلیات ملوث ہوتے ہیں اسی لیے اس کو غدود (gland / aden) سے غد کے ساتھ ورم حلیم کا سابقے ومہ (oma) کو لگا کر غد - ومہ (aden - oma) لکھا جاتا ہے۔ چونکہ کثیر خلوی جانداروں میں غدود نہایت کثرت سے مختلف اعضاء میں پائے جاتے ہیں لہذا یہ ورم حلیم یعنی غدومہ جسم میں کسی بھی جگہ (عضو) میں نمودار ہو سکتا ہے؛ جن میں قولون، کظر (adrenal)، نخامیہ (pituitary) اور درقیہ (thyroid) وغیرہ شامل ہیں۔ گو کہ غدومہ کو ورم حلیم میں شمار کیا جاتا ہے لیکن وقت طویل گذرنے پر ممکنہ درون خلوی (intracellular) سالماتی نقائص (جیسے طفرہ (mutation) اور میثائیلت (methylation) وغیرہ) جمع ہوتے رہنے پر یہ عنادی سرطان (malignant) میں تبدیل ہو سکتے ہیں۔