فرانسس رابنسن
فرانسس رابنسن | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 نومبر 1944ء (80 سال)[1][2][3][4] بارنیٹ بورو |
شہریت | مملکت متحدہ [5] |
عملی زندگی | |
پیشہ | مورخ ، استاد جامعہ |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [6] |
ملازمت | رائل ہولووے، یونیورسٹی آف لندن |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
فرانسس کرسٹوفر رولینڈ رابنس آرڈر آف دی برٹش ایمپاؤر (سی بی ای)، ڈپٹی لیفٹیننٹ (ڈی ایل) (پیدائش 23 نومبر 1944ء بارنٹ، لندن میں) is a برطانوی مؤرخ اور محقق ہیں جو جنوبی ایشیا اور اسلام پر سند کا درجہ رکھتے ہیں۔ سنہ 1990ء سے فرانسس لندن یونیورسٹی میں جنوبی ایشیا کے پروفیسر ہیں۔ وہ دو بار مرتبہ رائل ایشیٹک سوسائٹی: از 1997ء تا 2000ء، از 2003 تا 2006ء
ابتدائی زندگی اور تعلیم
[ترمیم]رابنسن نے بکس ہل کاؤنٹی گرامر اسکول برائے طلبہ سے تعلیم حاصل کی اور ٹرینیٹی کالج، کیمبرج سے ایم اے کیا اور 1970ء میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی،
تحقیق و تصنیف
[ترمیم]رابسنس کی بنیادی دلچسپی کے موضوعات میں مسلمان دنیا، خاص طور پر جنوبی ایشیا کے مسلمان، جدیدیت پر مسلمانوں کے رد عمل، تعلیم یافتہ اور مقدس خاندان، مذہبی اور سیاسی تبدیلیاں وغیرہ ہیں۔ انھوں نے عالم اسلام پر متعدد کتابیں لکھی ہیں، بشمول
- اطلس سنہ 1500ء میں اسلامی دنیا (1982)
- جنوبی ایشیا میں اسلام اور اسلامی تاریخ (2000)
- علمائے فرنگی محل اور جنوبی ایشیا میں اسلامی ثقافت (2001)
- مغل حکمران (2007)،
- اسلام، جنوبی ایشیا اور مغرب (2007)
- جمال میاں: سوانح عمری مولانا جمال الدین عبد الوہاب فرنگی محلی (2017ء)[7]
رابنسن نے از1997ء–2000ء اور 2003ء–2006ء میں رائل ایشیٹک سوسائٹی میں بطور صدر خدمات سر انجام دیں۔ رابنسن 1997–2004ء میں رائل ہولووے، یونیورسٹی آف لندن کے نائب پرنسپل تھے، اس سے قبل وہ 1990–1996ء میں کالج میں شعبہ تاریخ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ رابنسن جامعہ اوکسفرڈ اور جامعہ واشنگٹن کے عارضی پروفیسر بھی ہیں۔
اعزازات
[ترمیم]ان کو تاریخ اسلام پر خدمات کے اعتراف میں 2006ء میں سی بی ای اعزاز عطا ہوا۔
مزید پڑھیے
[ترمیم]- Johnson، Donald Clay (نومبر 1990)۔ "The Cambridge Encyclopedia of India, Pakistan, Bangladesh, Sri Lanka, Nepal, Bhutan and the Maldives. Edited by Francis Robinson"۔ The Journal of Asian Studies (Review)۔ ج 49 ش 4: 978–979۔ DOI:10.2307/2058317۔ JSTOR:2058317
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/138702403 — اخذ شدہ بتاریخ: 18 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6dk5hh7 — بنام: Francis Robinson — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Diamond Catalog ID for persons and organisations: https://opac.diamond-ils.org/agent/14827 — بنام: Francis Robinson
- ↑ Babelio author ID: https://www.babelio.com/auteur/wd/48155 — بنام: Francis Robinson
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12094654v — اخذ شدہ بتاریخ: 26 مارچ 2017 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12094654v — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 23 اگست 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جون 2022