فرانس کا مصر و سوریہ پر حملہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فرانس کا مصر و سوریہ پر حملہ
مقام{{{place}}}

مصر کے خلاف فرانسیسی مہم ایک فوجی مہم تھی جو جنرل نپولین بوناپارٹ نے مصر اور سر زمین شام کی عثمانی ریاستوں (1798-1801 عیسوی) کے خلاف چلائی تھی جس کا مقصد فرانسیسی مفادات کا دفاع کرنا اور انگلستان کو ہندوستان تک پہنچنے سے روکنا تھا۔ مہم کا آغاز بحیرہ روم کی مہم (1798) سے ہوا، یہ بحری لڑائیوں کا ایک سلسلہ جس میں مالٹا کا کنٹرول شامل تھا۔

علمی طور پر، اس مہم کے نتیجے میں روزیٹا پتھر کی دریافت ہوئی، جس نے علم مصریات کی بنیاد رکھی۔ کچھ فتوحات حاصل کرنے اور ابتدا میں مہم کی کامیابی کے باوجود نپولین کو فرانس میں سیاسی بے امنی، یورپ میں تنازعات اور ابو قیر کی بحری جنگ میں شکست سمیت کئی وجوہات کی بنا پر اپنی فوج واپس بلانے پر مجبور ہو گیا۔