فولاد
فولاد (فارسی سے ماخوذ۔ انگریزی: Steel) ایک بھرت ہے جو زیادہ تر لوہے اور تھوڑے مقدار میں کاربن پر مشتمل ہوتا ہے۔
تاریخ[ترمیم]
فولاد کی اصل ایجاد ہونے کے وقت کا حساب لگانا مشکل ہے۔ مگر فولاد کی پیداوار کا سے پرانا ثبوت 1300ء قبل مسیح کے لوہاروں سے ملتا ہے[1]۔
اقسام[ترمیم]
کاربنی فولاد[ترمیم]
فولاد کی یہ قسم سب سے زیادہ ہے۔ اِس فولاد میں کاربن کے علاوہ مینگنیز، سیلیکان اور تانبا بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔
بھرتی فولاد[ترمیم]
اِس قسم کے فولاد میں ونیڈئیم، مولبڈینئیم کے ساتھ ساتھ مینگنیز، سیلیکون اور تانبے کی زیادہ مقدار ہوتی ہے جو باقی فولاد کے اقسام میں کم ہوتی ہے۔
بےداغ فولاد[ترمیم]
بے داغ فولاد (stainless steel) میں کرومئیم، نکل اور دوسرے بھرتی عناصر شامل ہوتے ہیں جو فولاد کو زنگ لگنے سے بچاتے ہیں۔
مزید دیکھیے[ترمیم]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ "STEEL FABRICATION SERVICES". 4 جنوری 2017.