قربان خشک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
قربان خشک

قربان خشک (انگريزی: Qurban Khushik) سندھ پاکستان میں پیدا ہونے والے سندھی زبان، اردو اور انگریزی کے ادیب، کالم نگار اور صحافی ہیں جن کے کئی مضامین شایع ہوئے ہیں۔

حالات زندگی[ترمیم]

قربان خشک کا پورا نام قربان علي خشک ہے۔ یہ 4 فروری 1977ء کو ﷲ بخش خشک کے گھر میں ضلع دادو کی تحصیل دادو کے گائوں محمد خان خشک میں پیدا ہوئے۔[1]

تعليم[ترمیم]

قربان خشک نے پرائمری تعليم اپنے آبائی گائوں میں سے حاصل کی۔ مئٹرک دادو شہر سے اور انٹر استاد بخاری ڈگری کاليج دادو سے حاصل کی۔ ايم اے کی ڈگری جامع سندھ جامشورو سے حاصل کی۔

ادب اور صحافت کی ابتدا[ترمیم]

قربان ادب اور صحافت کے ميدان میں 1994ء میں قدم رکھا۔ اس کے سندھی زبان، انگريزی اور اردو میں کئی مضامین معياری اخباروں اور رسالوں میں شايع ہوئے ہیں۔[2] خاص طور پر اس کے مضامین روزنامہ ڈان کراچی میں شايع ہوئے ہیں۔ صحافي کے طور یہ 2000ء سے روزنامہ ڈان کراچی سے منسلک ہیں اور ڈان اخبار کا ضلع رپورٹر بھی ہے.[3] 2007ء میں ڈان نیوز کے رپورٹر مقرر ہوئے. 2010ء سے ہيرالڈ رسالے میں لکھنا شروع کیا. اب تک اس کے کئی مضامین اور کالم شايع ہو چکے ہیں۔[4][5]

حوالہ جات[ترمیم]