قصیدہ بردہ کا کھوار ترجمہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قصیدہ ء بردہ شریف کا کھوار زبان میں ترجمہ وادی چترال ممتاز شاعر محمد عرفان چھتراری نے کیا ہے اور ماھنامہ نوایے چترال لاہور نے اس کتاب کو شایع کیا ہے۔ کھوار زبان میں قصیدہ ء بردہ شریف کا یہ پہلا باقاعدہ ترجمہ ہے گو کہ قصیدہ ء بردہ شریف کے غیر مطبوعہ ترجمے کھوار اکیڈمی اور انجمن ترقی کھوار چترال میں موجود ہیں لیکن محمد عرفان چھتراری کا ترجمہ قصیدہ ء بردہ شریف کا پہلا ترجمہ ہے۔ قصیدہ ء بردہ شریف (عربی:قصيدة البردة) ایک شاعرانہ کلام ہے جو مصر کے معروف صوفی شاعر ابو عبد اللہ محمد ابن سعد البوصیری (1211ء-1294ء) نے تحریر فرمایا۔ آپ کی تحریر کردہ یہ شاعری پوری اسلامی دنیا میں نہایت معروف ہے۔ قصیدہ ء بردہ شریف کے دنیا کے بے شمار زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں-