مندرجات کا رخ کریں

بانقراس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(لبلبہ سے رجوع مکرر)
لبلبہ

بانقراس[1][2] یا لبلبہ یا بنکریاس[1] یا اِنقراس[3] (انگریزی: pancreas، پینکریاس) ایک غدود ہوتا ہے جس کی شکل کُتے کی زبان کے مشابہ ہے یہ ناف کے تین چار انچ اوپر معدے کے پیچھے کمر کے پہلے دوسرے مُہرے کے سامنے رہتا ہے۔ اس کا طول چھ انچ، عرض ڈیڑھ انچ، موٹائی سوا انچ اور وزن ایک چھٹانک سے تین چھٹانک تک ہوتا ہے۔ اس غدود میں ایک نالی ہوتی ہے۔ جو اُس کے بائیں سر سے شروع ہو کر اس کے دائیں سرے کی طرف آ کر اور پھر پتے کی عام نالی کے ساتھ مل کر بارہ انگشتی آنت میں جا کُھلتی ہے۔ اس غدود کی رطوبت کا خاصہ ہے کہ وہ غذا کے روغنی اجزا (فیٹس) اور انڈے کی سفیدی کے مانند اجزا (البیومن) اور سَریش کے مانند اجزا کو قابل بضم بناتی ہے۔[3] اسے عُنْقُ الطّحَال اور لوز معدہ بھی کہتے ہیں۔[4]

فقاریہ کے نظامِ انہضام اور دروں افرازی نظام میں ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

نگار خانہ

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب شمس الاطبا غلام جیلانی خان صاحب (1923)۔ مخزن الجواہر طبی و ڈاکٹری لغات۔ لاہور: مرکنٹائل پریس۔ ص 187
  2. حکیم غلام نبی (1967)۔ لغات طب (پہلا ایڈیشن)۔ بہاولپور: اردو اکیڈمی۔ ص 359
  3. ^ ا ب شمس الاطبا غلام جیلانی خان صاحب (1923)۔ مخزن الجواہر طبی و ڈاکٹری لغات۔ لاہور: مرکنٹائل پریس۔ ص 135
  4. شمس الاطبا غلام جیلانی خان صاحب (1923)۔ مخزن الجواہر طبی و ڈاکٹری لغات۔ لاہور: مرکنٹائل پریس۔ ص 592–593