لطیفہ البوحسینی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لطیفہ البوحسینی
(عربی میں: لطيفة البوحسيني ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
مقام پیدائش وزان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت المغرب   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اکیڈمک ،  پروفیسر ،  مصنفہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان بربر زبانیں   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی ،  بربر زبانیں   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

لطیفہ البوحسینی (عربی: لطيفة البوحسيني) رباط کی جامعہ میں شعبہ تعلیمی سائنس کی پروفیسر ہیں اور 2012ء سے رباط میں اسکول آف سٹیزن شپ فار پولیٹیکل اسٹڈیز، ای سی ای پی کے قومی دفتر کی رکن ہیں۔ [1] بوحسینی مراکش تنظیم برائے انسانی حقوق کے قومی دفتر کی رکن بھی ہیں وہ ایک مصنفہ اور بائیں بازو کی نسائیت پسند کارکن ہیں جنھوں نے تاریخ اور تہذیبوں میں پی ایچ ڈی کی ہے اور مراکش میں نسائیت تحریک کی تاریخ کے بارے میں بہت زیادہ لکھتی ہیں۔ بوحسینی صنفی اور خواتین کے حقوق میں مہارت رکھنے والی ٹرینر بھی ہیں اور وہ قومی انسانی حقوق کونسل میں اسپیکر ہیں۔ لطیفہ بوحسینی مراکش کی تحریک نسائیت کی تاریخ اور خواتین کے حقوق کے مسائل پر ایک قابل مصنفہ ہیں۔

پیدائش اور پیشہ ورانہ زندگی[ترمیم]

بوحسینی اوازانے میں پیدا ہوئیں اور اپنی تعلیم حاصل کرنے کے لیے رباط اور فیز منتقل ہوئیں، پھر فرانس چلی گئیں جہاں انھوں نے مراکش کی تحریروں اور قرون وسطیٰ کی تاریخ نگاری میں خواتین کے مقام کے بارے میں جامعہ تولوس سے تاریخ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔جب وہ فیز میں اپنی جامعہ میں تھیں انھوں نے آرگنائزیشن آف پاپولر ڈیموکریٹک ایکشن میں شمولیت اختیار کی جو 23 مارچ کی تنظیم کی توسیع ہے۔ بعد میں، وہ یونین آف فیمینائن ایکشن میں ایک سخت گیر نسائیت پسند بن گئیں۔ [2]

بوحسینی کی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ریاستی سیکرٹریٹ برائے خواتین، خاندان اور معذوروں کے انضمام، کی تعلیمی سربراہی سے ہوا۔سے ہوا، جس کی سربراہی وزیر محمد سعید سعدی کر رہے تھے۔ اس عہدے سے وہ مرکزی انتظامیہ میں بطور سروس مینیجر پھر ڈائریکٹوریٹ سماجی تعلقات اور وزارت سماجی ترقی، خاندانی اور یکجہتی کے ڈائریکٹوریٹ میں ضم ہو گئیں۔ ان کی پیشہ ورانہ زندگی 2008ء میں ٹینگیئر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ایکشن (آئی این اے ایس) میں انتظامیہ سے جامعہ کی پروفیسری میں منتقل ہو گئیں پھر وہاں سے وہ فیکلٹی آف ایجوکیشن سائنسز میں چلی گئیں، جہاں وہ فی الحال کام کرتی ہیں۔ [3]

اشاعتیں[ترمیم]

لطیفہ بوحسینی مراکش کی تحریک نسائیت کی تاریخ اور خواتین کے حقوق کے مسائل پر ایک قابل مصنفہ ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Latifa El Bouhsini"۔ Economia (بزبان فرانسیسی)۔ 16 مارچ 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مارچ 2018 
  2. "TV program "Muta'aliqat" (female brilliant figures) broadcast on Moroccan National Television" 
  3. "Interview with "Al-omq" electronic website"