لیزیل لی
لیزیل لی 2020ء آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقا کے لیے بیٹنگ کر رہی ہیں۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ذاتی معلومات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| مکمل نام | لیزیل لی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| پیدائش | 2 اپریل 1992ء ارمیلو, جنوبی افریقا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| بلے بازی | دائیں ہاتھ کی بلے باز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| گیند بازی | دائیں ہاتھ کی میڈیم پیس گیند باز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| حیثیت | بلے باز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| بین الاقوامی کرکٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| قومی ٹیم |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| پہلا ٹیسٹ (کیپ 53) | 16 نومبر 2014 بمقابلہ بھارت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| آخری ٹیسٹ | 27 جون 2022 بمقابلہ انگلینڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| پہلا ایک روزہ (کیپ 67) | 20 ستمبر 2013 بمقابلہ بنگلہ دیش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| آخری ایک روزہ | 31 مارچ 2022 بمقابلہ انگلینڈ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ایک روزہ شرٹ نمبر. | 67 | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| پہلا ٹی20 (کیپ 35) | 12 ستمبر 2013 بمقابلہ بنگلہ دیش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| آخری ٹی20 | 4 ستمبر 2021 بمقابلہ ویسٹ انڈیز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ملکی کرکٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| عرصہ | ٹیمیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2007/08–2011/12 | ماپومالانگا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2010/11–2018/19 | نارتھ ویسٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2015–2016 | سمرسیٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2016 | ویسٹرن سٹورم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2017–2019 | سرے سٹارز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2017/18–2019/20 | میلبورن سٹارز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2020/21 | میلبورن رینیگیڈز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2021– تاحال | مانچسٹر اوریجنلز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2022/23– تاحال | تسمانیہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| 2022/23– تاحال | ہوبارٹ ہریکینز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| کیریئر اعداد و شمار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 30 جون 2022ء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لیزیل لی جنوبی افریقا کی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں [1]۔ لیزیل لی جنوبی افریقا میں 02 اپریل 1992ء کو پیدا ہوئیں۔ انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے کرکٹ کھیلی ہے۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں اور میڈیم تیز گیند باز ہیں انھوں نے بین الاقوامی سطح پر مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی ہے ۔
بین الاقوامی کیریئر
[ترمیم]لی نے 2013ء میں بنگلہ دیش کے خلاف جنوبی افریقا کی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا[2][3]۔ مارچ 2018ء میں وہ ان چودہ کھلاڑیوں میں سے ایک تھیں جنھیں کرکٹ جنوبی افریقا نے 2018-19ء کے سیزن سے قبل قومی معاہدہ کیا تھا]مئی 2018ء میں، بنگلہ دیش خواتین کے خلاف سیریز کے دوران وہ ون ڈے میں 2,000 رنز بنانے والی جنوبی افریقا کی خواتین کی تیسری کھلاڑی بن گئیں۔اکتوبر 2018ء میں انھیں ویسٹ انڈیز میں 2018ء کے آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے جنوبی افریقا کے دستے میں شامل کیا گیا۔فروری 2019ء میں، لی کو فٹنس کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے جنوبی افریقا کی ٹیم سے واپس لے لیا گیا تھا۔ سال کے آخر میں لی نے پاکستان کے خلاف 2019ء کی سیریز کے پانچویں میچ میں 48 گیندوں پر 75* رنز بنائے اس طرح جنوبی افریقا کو سیریز 3-2 سے جیتنے میں مدد ملی۔ اکتوبر 2019ء میں لی نے بھارت میں جنوبی افریقہ کے پانچویں ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میں 47 گیندوں پر 84 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا نے یہ میچ 105 رنز سے جیتا لیکن سیریز 3-1 سے ہار گئی۔ جنوری 2020ء میں انھیں آسٹریلیا میں 2020ء آئی سی سی خواتین کے ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے لیے جنوبی افریقا کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ تھائی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کے میچ میں، لی نے ون ڈے ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میں 101 رنز کے ساتھ اپنی پہلی سنچری بنائی۔ یہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں جنوبی افریقی خاتون کی تیز ترین سنچری بھی تھی۔ 23 جولائی 2020ء کو، لی کو جنوبی افریقا کے 24 خواتین کے دستے میں شامل کیا گیا تاکہ وہ انگلینڈ کے دورے سے پہلے پریٹوریا میں تربیت شروع کر سکیں۔
ٹیسٹ کیریئر
[ترمیم]لیزیل لی نے 1 ٹیسٹ میچ کھیلے ، جس میں 2 اننگز شامل ہیں ۔ لیزیل لی نے 6 اسکور کیے۔ انھوں نے 3.00 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 4 رہا۔
ایک روزہ کیریئر
[ترمیم]لیزیل لی نے 95 ایک روزہ میچ کھیلے ، جس میں 94 اننگز شامل ہیں ، وہ 8 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ لیزیل لی نے 3245 اسکور کیے۔ انھوں نے 37.73 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 132* رہا۔ انھوں نے 23 نصف سینچریاں اور 3 سینچریاں بنائی۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 70 چھکے اور 410 چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 51 کیچ پکڑے۔
ٹی ٹوئنٹی کیریئر
[ترمیم]لیزیل لی نے 82 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ، جس میں 82 اننگز شامل ہیں ، وہ 8 بار ناٹ آؤٹ رہیں۔ لیزیل لی نے 1896 اسکور کیے۔ انھوں نے 25.62 کی اوسط سے اسکور بنائے ، ان کا بہترین اسکور 101 رہا۔ انھوں نے 13 نصف سینچریاں اور 1 سینچریاں بنائی۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 48 چھکے اور 227 چوکے مارے۔ انھوں نے اپنے کیریئر میں 29 کیچ پکڑے۔ انھوں نے لڑکپن میں کرکٹ کا آغاز کیا ، اس کے بعد وہ مختلف چھوٹی ٹیموں کی طرف سے کھیلتی رہیں اور فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر بین الاقوامی کرکٹ تک پہنچیں۔ ون ڈے میں انھوں نے کل 119 گیندیں پھینکیں 3 وکٹیں حاصل کیں ان کی گیند بازی کی اوسط 31.00 رہی ۔ ان کی بہترین گیند بازی 2/12 رہی۔ میں ٹی ٹوئنٹی انھوں نے کل 42 گیندیں پھینکیں اور ایک بھی وکٹ حاصل نہ کی۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "لیزیل لی"۔ cricinfo۔ 01 مارچ 2022
- ↑ "Lizelle Lee"۔ دی کرکٹر۔ 26 جنوری 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-11-20
- ↑ "Lizelle Lee"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-04-07