مندرجات کا رخ کریں

مائیکل کلنگر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مائیکل کلنگر
A cricketer stands in batting equipment looking at the camera
فروری 2010ء میں کلنگر
ذاتی معلومات
مکمل ناممائیکل کلنگر
پیدائش (1980-07-04) 4 جولائی 1980 (عمر 44 برس)
کیو، وکٹوریہ، آسٹریلیا
عرفمیکسی
قد1.79 میٹر (5 فٹ 10 انچ)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
حیثیتاوپننگ بلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹی20 (کیپ 84)17 فروری 2017  بمقابلہ  سری لنکا
آخری ٹی2022 فروری 2017  بمقابلہ  سری لنکا
ٹی20 شرٹ نمبر.52
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1999–2008وکٹوریہ کرکٹ ٹیم
2008–2014جنوبی آسٹریلیا
2011کوچی ٹسکرز کیرالہ
2011–2014ایڈیلیڈ سٹرائیکرز (اسکواڈ نمبر. 18)
2012وورسٹر شائر (اسکواڈ نمبر. 2)
2013–2019گلوسٹر شائر (اسکواڈ نمبر. 2)
2014–2018ویسٹرن آسٹریلیا (اسکواڈ نمبر. 7)
2014–2019پرتھ سکارچرز (اسکواڈ نمبر. 7)
2017کھلنا رائل بنگالز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹوئنٹی20بین الاقوامی فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 3 182 177 206
رنز بنائے 143 11,320 7,449 5,960
بیٹنگ اوسط 47.66 39.30 49.33 34.45
100s/50s 0/1 30/49 18/44 8/33
ٹاپ اسکور 62 255 166* 126*
گیندیں کرائیں 0 6 0 0
وکٹ 0
بالنگ اوسط
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ
کیچ/سٹمپ 2/– 178/– 72/– 83/–
ماخذ: کرک انفو، 8 ستمبر 2019ء

مائیکل کلنگر (پیدائش:4 جولائی 1980ء) ایک سابق آسٹریلوی فرسٹ کلاس کرکٹ کھلاڑی ہے، جس نے 2019ء میں ریٹائر ہونے پر بگ بیش لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا[1] 2008-09 کے سیزن تک، کلنگر وکٹوریہ کے لیے کھیلے اور پریمیئر کرکٹ میں سینٹ کِلڈا کرکٹ کلب کی نمائندگی کی۔ اس نے 2008-09ء کے سیزن کے لیے ساؤتھ آسٹریلیا ریڈ بیکس میں شمولیت اختیار کی، 2010ء میں انھیں ان کا کپتان نامزد کیا گیا اور 2009ء اور 2010ء دونوں میں انھیں اسٹیٹ پلیئر آف دی ایئر کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ 2011ء اور کوچی ٹسکرز کیرالہ نے خریدا تھا۔ 2014ء میں اسے پرتھ سکارچرز نے بھرتی کیا اور پھر وہ مغربی آسٹریلیا کے لیے بھی کھیلے۔ مارچ 2018ء میں، انھوں نے اول درجہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا[2]

ذاتی زندگی

[ترمیم]

کلنگر کیو، وکٹوریہ، آسٹریلیا میں پیدا ہوا تھا اور اس نے ڈیکن یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ اپلائیڈ سائنس کی ڈگری اور ماسٹر آف بزنس (اسپورٹس مینجمنٹ) کی ڈگری مکمل کی[3]

بین الاقوامی کیریئر

[ترمیم]

کلنگر نے 1997ء میں اسرائیل میں میکابیا گیمز میں آسٹریلیا کے لیے مقابلہ کیا اور طلائی تمغا جیتا، جب وہ 17 سال کا تھا[4] فروری 2017ء میں کلنگر کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے آسٹریلیا کے ٹوئنٹی20 انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔انھوں نے 17 فروری 2017ء کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف آسٹریلیا کے لیے اپنا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا[5] 36 سال کی عمر میں، کلنگر آسٹریلیا کے لیے ٹوئنٹی20 بین الاقوامی میں ڈیبیو کرنے والے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے۔ لسٹ اے میں اب تک کی 20 ویں سب سے زیادہ بیٹنگ اوسط 49.33 ہونے کے باوجود اور کسی آسٹریلوی کی طرف سے دوسری سب سے زیادہ اوسط رکھنے کے باوجود، کلنگر نے کبھی ایک روزہ انٹرنیشنل نہیں کھیلا[6]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]