ماس (فلم)
ماس | |
---|---|
ہدایت کار | راگھو لارینس |
پروڈیوسر | اکنینی ناگ ارجن |
تحریر | پروچوری برادرز (ڈائیلاگ) |
منظر نویس | راگھو لارینس |
کہانی | راگھو لارینس |
ستارے | |
موسیقی | دیوی سری پرساد |
سنیماگرافی | شیام کے نائیڈو |
ایڈیٹر | مارتھنڈ کے وینکٹیش |
پروڈکشن کمپنی | |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 162 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
باکس آفس | ₹221 million (امریکی $3.1 ملین) |
ماس 2004ء میں جاری ہونے والی ایک بھارتی تیلگو سنیما کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کو اکنینی ناگ ارجن نے ان پورنا اسٹوڈیوز کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ اس فلم کے ہدایت کار اور مصنف راگھو لارینس ہیں، بطور ہدایت کار یہ راگھو کی پہلی فلم ہے۔ اس فلم کے مرکزی ستارے اکنینی ناگ ارجن اور جیوتیکا ہیں۔ جب کہ دیوی سری پرساد نے فلم کا میوزک کمپوز کیا۔ یہ فلم 23 دسمبر، 2004ء کو جاری کی گئی۔ یہ فلم تمل زبان میں ویرن کے عنوان سے ڈب کی گئی اور وہاں بھی بلاک باسٹر ثابت ہوئی۔ اس فلم کو 2005ء میں ہندی زبان میں میری جنگ: ون مین آرمی (Meri Jung:One Man Army) کے عنوان سے ڈب کی گئی۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ رہی اور اچھی کمائی کی۔
اس فلم کی سنیما گرافی شیام کے نائیڈو نے سنبھالی۔ جب کہ اس فلم کے ایڈیٹر مارتھنڈ کے وینکٹیش تھے۔ فلم کے ڈائیلاگ پروچوری برادرز نے لکھے۔
عملہ
[ترمیم]اس فلم کے ہدایت کار راگھو لارینس تھے جو اس فلم کے ذریعے اپنی ہدایت کاری کے سفر کا آغاز کر رہے تھے۔ ہدایت کاری کے علاوہ راگھو لارینس نے فلم کے منظر اور کہانی بھی لکھے۔ فلم کو اکنینی ناگ ارجن نے ان پورنا اسٹوڈیوز کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ فلم کے ڈائیلاگ پوروچوری برادرز نے لکھے۔ فلم کی سنیما گرافی شیام کے نائیڈو نے سنبھالی۔ جب کہ ایڈیٹر مارتھنڈ کے وینکٹیش تھے۔ فلم کی موسیقی کے ہدایت کار دیوی سری پرساد تھے۔
گانے
[ترمیم]فلم کی موسیقی دیوی سری پرساد نے سنبھالی اور ادتیہ میوزک کمپنی کی طرف سے جاری کی گئی۔ فلم کا آڈیو لاؤنچ کی تفریحی تقریب ترمٹی بردری (گولکونڈا) میں منعقد ہوئی۔[1]
نمبر. | عنوان | بول | گلوکار | طوالت |
---|---|---|---|---|
1. | "ماس" | سہتھی | مانو، روی ورما | 4:09 |
2. | "ولو کلا ویری" | بھسکربھتلا روی کمار | کارتیک | 5:34 |
3. | "ادھوردھو چنڈردھو" | سہتھی | رنجیتھ، کلپنا | 5:19 |
4. | "کٹو کٹو کٹو" | سہتھی | ٹپو، پراسنا | 5:22 |
5. | "لا لا لاہرے" | وشوا | وینو، سنیتھا سراتھے | 4:34 |
6. | "نتھو وستھوا" | سہتھی | ادت نرائن، سمن گلی | 4:54 |
کل طوالت: | 29:52 |
باکس آفس
[ترمیم]یہ فلم 191 اسکرینوں پر جاری ہوئی[2] اور پہلے ہفتے میں ₹2 تا 3 ملین تقسیم کاری شیئر حاصل کیا۔[3] فلم 74 اسکرینوں پر 100 دن کے لیے چلی۔[4] اس فلم نے 50 دنوں میں ₹104.8 ملین کا تقسیم کاری شیئر حاصل کیا۔ یہ شیئر اس دنوں میں کافی زیادہ تھا۔[5] یہ فلم تمل زبان میں ویرن اور ہندی زبان میں میری جنگ:ون مین آرمی کے عنوان سے ڈب کی گئی۔
اعزازات
[ترمیم]اکنینی ناگ ارجن نے فلم میں اپنی اداکاری کے لیے سینے ما اعزاز برائے بہترین اداکار حاصل کیا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ http://www.idlebrain.com/news/functions/audio-mass.html
- ↑ http://sify.com/movies/telugu/fullstory.php?id=13637119
- ↑ http://www.nonstopcinema.com/nsc/boxoffice/display.php?id=187
- ↑ "Archived copy"۔ 13 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جنوری 2017
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018
بیرونی روابط
[ترمیم]- ماس آئی ایم ڈی بی پر