محمد انشاء اللہ خان
Appearance
صحافی + مترجم + عالم دین + مورخ
20 اپریل 1870ء کو گوجرانوالہ میں محمد انعام اللہ خان کے گھر پیدا ہوئے، والد سر سید احمد خان کے رفقا میں سے تھے، لاہور میں زیر تعلیم رہے، صحافت سے وابستہ ہوئے، کامیابی ملی تو امرتسر کے اخبار کے مدیر بنا دیے گئے، پھر 1900ء کو لاہور سے ہفت روزہ وطن کا اجرا کیا، 1904ء کو اسے روزنامہ بنا دیا، ایک رسالہ تفسیر القرآن کے نام سے بھی جاری کیا۔
تصانیف
[ترمیم]تصانیف کی فہرست یہ ہے،
- ترجمہ انجیل برنا باس
- تاریخ خاندان عثمانیہ
- ترجمہ مقدمہ ابن خلدون
- سلطان عبد الحمید
- واقعات روم
- تاریخ حجاز
- مظلوم آرمینیا