محمد صفدر اعوان
| محمد صفدر اعوان | |
|---|---|
| مدت منصب 6/1/2013 – 31 مئی 2013ء | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 19 جنوری 1963ء (63 سال) مانسہرہ |
| شہریت | |
| جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
| زوجہ | مریم نواز (25 دسمبر 1992–) |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | سیاست دان |
| درستی - ترمیم | |
محمد صفدر اعوان ایک پاکستانی سیاست دان ہیں۔ وہ قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں۔
پیدائش اور ابتدائی زندگی
[ترمیم]کیپٹن صفدر اعوان 19 جنوری 1963ء کو پیدا ہوئے۔[1] تاہم دی نیوز انٹرنیشنل اور ڈان کے مطابق وہ 19 جنوری 1964 کو پیدا ہوئے۔[2][3]
صفدر کا تعلق ایک روایتی طور پر صوفی گھرانے سے ہے اور ان کے والد محمد اسحاق، جن کا انتقال 2014 میں ہوا، وہ ایک مصنف تھے، شاعر اور مضمون نگار ہونے کے ناطے اسلامی امور میں مہارت رکھتے تھے۔ ان کے والد یوسی گڑھی حبیب اللہ کے جنرل سیکرٹری بھی رہے۔ صفدر کی پرورش گڑھی حبیب اللہ کے خان اور سواتیوں کے قبائلی سردار نسیم خان خان خیل کے گھر ہوئی۔ ان کے بڑے بھائی سجاد اعوان بھی سیاست دان ہیں۔ ان کا ایک چھوٹا بھائی طاہر اعوان بھی ہے۔[4]
فوجی و سول سروسز
[ترمیم]- ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔
- 6 اگست، 1990ء کو غلام مصطفی جتوئی کے اے ڈی سی تعینات ہوئے، بعد ازاں نواز شریف کی پہلی وزارت عظمیٰ میں ان کے بھی اے ڈی سی برقرا رہے۔
- صفدر اعوان نے مریم نواز سے شادی کے بعد پاک فوج سے بطور کپتان ریٹائر ہوکر سول سروسز میں شمولیت اختیار کی، پہلے چونیاں اور پھر لاہور میں بطور اسسٹنٹ کمشنر، ماڈل ٹاؤن تعینات ہوئے۔
مریم نواز شریف سے محبت اور شادی
[ترمیم]صفدر بطور کیپٹن وجیہ الشکل اور ایماندار فوجی افسر تھے اور چونکہ آپ وزیر اعظم ہاوس میں رہائش پزیر تھے، نواز شریف نے ان کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ مریم نواز کو بطور ڈرائیور کالج لے جایا اور لایا کریں گے، اس دوران مریم کو کیپٹن صفدر سے رغبت پیدا ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔ آخرکار 25 دسمبر، 1992ء کا دن صفدر اعوان کے لیے بے حد مسرت کن دن تھا، جب ان کی شادی اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کی بڑی صاحبزادی مریم نواز سے ہوئی۔ شادی کی یہ پروقار تقریب نواز شریف کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر رکھی گئی تھی۔[5]
سیاسی کیریئر
[ترمیم]صفدر نے شریف خاندان کے 2007ء میں پاکستان واپس آنے کے بعد سیاست میں شمولیت اختیار کی۔
اعوان جون 2008ء میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حلقہ این اے 52 (راولپنڈی-III) سے پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل-این) کے امیدوار کے طور پر قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 54,917 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کو شکست دی ۔ یہ نشست نثار علی خان نے خالی کی تھی ۔
2011ء میں اعوان کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا چیف آرگنائزر بنایا گیا۔
2012ء میں اعوان کو مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو گالی گلوچ کرنے پر مسلم لیگ ن سے معطل کر دیا گیا تھا۔
اعوان 2013ء کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ NA-21 (مانسہرہ-کم-تورغر) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے ۔ انھوں نے 91,013 ووٹ حاصل کیے اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار کو شکست دی،[6]
مئی 2016ء میں عمران خان نے مریم نواز کے اثاثے چھپانے کے لیے اعوان کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) کو رپورٹ کیا۔ صفدر نے اس کی تردید کی تاہم ای سی پی نے جون 2016ء میں طلب کیا تھا۔
جون 2018 میں، انھیں حلقہ NA-14 (مانسہرہ-کم-تورغر) سے 2018ء کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دیا گیا تھا،
جولائی 2018 میں، انھیں قومی احتساب بیورو کی طرف سے دائر ایون فیلڈ کرپشن ریفرنس میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ۔ اس کے نتیجے میں وہ 10 سال کے لیے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار پائے۔ اگلے دن، وہ راولپنڈی پہنچے اور حکام کے سامنے گرفتاری دی۔ ستمبر 2018ء میں، انھیں ایون فیلڈ کرپشن کے الزامات میں ضمانت پر رہا کیا گیا۔
19 اکتوبر 2020ء کو، کیپٹن صفدر کو 'مزارِ قائد کے تقدس کی خلاف ورزی' کے الزام میں کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کیا گیا اور اسی دن انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Detail Information"۔ www.pildat.org۔ 2017-04-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2025-10-14
- ↑ Dawn.com (8 Jul 2018). "Profile: Capt Safdar, from military man to first 'son-in-law'". Dawn (بزبان انگریزی). Retrieved 2025-10-14.
- ↑ NA (31 Dec 2012). "If elections are held on time…". www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی). Retrieved 2025-10-14.
- ↑ The Newspaper's Correspondent (24 Dec 2021). "Warrants for Capt Safdar, brother cancelled in land dispute case". Dawn (بزبان انگریزی). Retrieved 2025-10-14.
- ↑ https://www.dawn.com/news/1417913
- ↑ "2013 الیکشن نتائج" (PDF)۔ ای سی پی۔ 2018-02-01 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-04-25
- 1963ء کی پیدائشیں
- 19 جنوری کی پیدائشیں
- احمدیہ کے نقاد
- ایوان زیریں پاکستان کے ارکان
- بقید حیات شخصیات
- پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی
- پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیاست دان
- پاکستانی ارکان قومی اسمبلی 2008ء تا 2013ء
- پاکستانی ارکان قومی اسمبلی 2013ء تا 2018ء
- پاکستانی زیر حراست اور قیدی شخصیات
- پاکستانی سیاست دان
- پاکستانی مسلم شخصیات
- جرائم کے مرتکب پاکستانی سیاست دان
- سعودی عرب میں پاکستانی تارکین وطن
- شریف خاندان
- عہدیداران پاک فوج
- ہندکو شخصیات
- پاکستانی اسلام پسند
- پاکستانی انتہائی دائیں بازو کے سیاست دان
- پنجابی شخصیات