مندرجات کا رخ کریں

محمود ممدانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمود ممدانی
(انگریزی میں: Mahmood Mamdani ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تفصیل=
تفصیل=

20th Director of Makerere Institute of Social Research
آغاز منصب
جون 2010
Nakanyike Musisi
 
Director of the Institute of African Studies, کولمبیا یونیورسٹی
مدت منصب
1999 – 2004
George Bond
Mamadou Diouf
Director of the Centre for African Studies, University of Cape Town
مدت منصب
1996 – 1999
معلومات شخصیت
پیدائش 23 اپریل 1946ء (78 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رہائش کمپالا، Uganda
New York City, New York, U.S.
شہریت یوگنڈا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ میرا نائر (1991–)  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد 1
تعداد اولاد
عملی زندگی
مادر علمی پٹزبرگ یونیورسٹی
ہارورڈ یونیورسٹی
فلیچر اسکول آف لاء اینڈ ڈپلومیسی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد پی ایچ ڈی   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ماہر انسانیات ،  استاد جامعہ ،  مصنف [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل سیاسیات ،  بشریات   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت جامعہ کولمبیا ،  جامعہ دار السلام   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Professorships University of Dar es Salaam (1973–79)
Makerere University (1980–93)
University of Cape Town (1996–99)
Notable work(s) Citizen and Subject
Notable awards Herskovits Prize (1997)
Lenfest Award (2011)
اعزازات
فیلو آف برٹش اکیڈمی   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پروفیسر محمود ممدانی ہندوستانی نژاد یوگینڈا کے معلم، مصنف اور سیاسی تجزیہ کار ہیں۔

حالات زندگی

[ترمیم]

محمود ممدانی 23 اپریل 1946ء کو بمبئی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ وہ مشرقی افریقی اور جنبوی افریقی آباؤاجداد کی تیسری نسل میں سے ہیں۔ 1962ء میں جب یوگینڈا نے برطانیہ سے آزادی حاصل کی تو ممدانی کو امریکی حکومت کی طرف سے سکالرشپ کی پیشکش ہوئی جسے انھوں نے قبول کیا۔ انھوں نے 1967ء میں یونیورسٹی آف پیٹرز برگ سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ 1974ء میں ہارورڈ یونیورسٹی سے پی اپچ ڈی کیا۔ یہاں انھوں نے ایک طلبہ تحریک میں بھی حصہ لیا جس کا مقصد تعلیمی فیسوں میں کمی کروانا تھا۔

تعلیم مکمل ہونے پر وہ وطن واپس آئے تو اس وقت کے آمر عیدی امین نے انھیں جلاوطن کر دیا۔ وہاں سے نکلنے کے بعد محمود ممدانی سیدھے برطانیہ گئے۔ پھر انھیں تنزانیہ کی درالسلام یونیورسٹی میں ملازمت مل گئی۔ جب عیدی امین کا تختہ الٹ دیا گیا تو محمد ممدانی واپس یوگینڈا آ گئے۔ یہاں انھوں نے تعلیم بالغان کا ایک پروگرام شروع کر دیا۔ بعد ازاں وہ کمپالا کی مکریر یونیورسٹی میں ملازمت اختیار کی۔

ان دنوں وہ امریکا میں کولمبیا یونیورسٹی کے بشریات اور سیاسیات کے شعبہ جات میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ وہ کولمبیا انسٹی ٹیوٹ آف افریقین سٹڈیز کے ڈائریکٹر ہیں اور کونسل فار ڈیویلپمنٹ آف سوشل ریسرچ ان افریقہ کے سربراہ بھی ہیں۔

محمود ممدانی کو افریقہ کی تاریخ، سیاسیات اور اس کے بین الاقوامی تعلقات پر ملکہ حاصل ہے۔ ان موضوعات پر تحقیقی کام کرنے پر انھیں متعدد ایوارڈ بھی حاصل ہو چکے ہیں۔ وہ انگریزی زبان کے علاوہ فرانسیسی، یوگینڈا، گجراتی، ہندی، پنجابی، سواحلی اور اردو زبانوں پر بھی عبور رکھتے ہیں۔ محمود ممدانی کی شائع شدہ کتابوں میں ’’اچھے اور برے مسلمان، امریکا سرد جنگ اور دہشت کی جڑیں، جب مظلوم قاتل بنتے ہیں۔ بحران اور تعمیر نو افریقی تناظر میں، یوگینڈا میں سیاست اور طبقاتی تقسیم اور شہرت اور مہاجرت تک شامل ہیں۔

  1. https://economictimes.indiatimes.com/magazines/panache/indian-origin-author-mahmood-mamdani-shortlisted-for-british-academy-book-prize-for-global-cultural-understanding/articleshow/86006908.cms?from=mdr
  2. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12690344s — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/22268515