مندرجات کا رخ کریں

مرشدہ خاتون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مرشدہ خاتون
مرشدہ خاتون بلے بازی کرتے ہوئے
ذاتی معلومات
مکمل ناممرشدہ خاتون
پیدائش (1999-07-07) 7 جولائی 1999 (عمر 25 برس)
بلے بازیبائیں ہاتھ کی بلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 27)4 مئی 2018  بمقابلہ  جنوبی افریقا
آخری ایک روزہ21 نومبر 2021  بمقابلہ  پاکستان
پہلا ٹی20 (کیپ 27)20 مئی 2018  بمقابلہ  جنوبی افریقا
آخری ٹی2024 جنوری 2022  بمقابلہ  سری لنکا
ماخذ: کرک انفو، 24 جنوری 2022

مرشدہ خاتون (پیدائش 7 جولائی 1999ء) ایک بنگلہ دیشی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ [1][2] انھیں 2017ء خواتین کرکٹ عالمی کپ کوالیفائر کے لیے بنگلہ دیشی دستے میں شامل کیا گیا تھا۔ [3] انھوں نے 4 مئی 2018 ءکو جنوبی افریقا کے خلاف خواتین کی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا [4] انھوں نے 20 مئی 2018ء کو جنوبی افریقا خواتین کے خلاف بنگلہ دیش کے لیے پہلا ٹی20 میچ کھیلا۔ [5]

اگست 2019ء میں، اسکاٹ لینڈ میں 2019ء کے آئی سی سی خواتین عالمی ٹوئنٹی 20 کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے انھیں بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [6] نومبر 2019ء میں، انھیں 2019 ءکے جنوب ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے دستے میں شامل کیا گیا۔ [7] بنگلہ دیش کی ٹیم نے فائنل میں سری لنکا کو دو رنز سے شکست دے کرطلائی تمغا حاصل کیا۔

جنوری 2020ء میں، انھیں آسٹریلیا میں ہونے والے 2020 آئی سی سی خواتین کے ٹی20 عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [8] نومبر 2021ء میں، انھیں زمبابوے میں 2021ء خواتین کرکٹ عالمی کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [9] جنوری 2022ء میں، انھیں ملائیشیا میں 2022ء دولت مشترکہ کھیلوں میں کرکٹ کوالیفائر ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [10] اسی مہینے کے آخر میں، انھیں نیوزی لینڈ میں 2022ء خواتین کرکٹ عالمی کپ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [11]

شماریات

[ترمیم]

مرشدہ خاتون نے 28 ایک روزہ اور 40 ٹی20 میچ کھیلے ہیں۔ انھوں نے پہلا ایک روزہ (کیپ 27) 4 مئی 2018ء کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا تھا۔ ایک روزہ میں 23.00 کی اوسط سے 161 رن بنائے۔ جب کا پہلا ٹی20 (کیپ 27) 20 مئی 2018ء جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا تھا۔ ٹی20 میں 23.33 کی اوسط سے 280 رن بنائے ہیں۔ جب کہ ایک روزہ کرکٹ اور ٹی 20 میں ایک ایک ففٹی بنائی ہے۔ ایک روزہ کرکٹ میں ان کا سب سے بڑا اسکور 51 ناٹ آؤٹ اور ٹی 20 میں 50 ناٹ آؤٹ ہے۔[12]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Profile – کرک انفو"۔ کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-12-10
  2. "20 women cricketers for the 2020s"۔ The Cricket Monthly۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-11-24
  3. "Bangladesh Women Squad". کرک انفو (انگریزی میں). Retrieved 2017-12-10.
  4. "1st ODI, Bangladesh Women tour of South Africa at Potchefstroom, مئی 4 2018"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-04
  5. "3rd T20I, Bangladesh Women tour of South Africa at Bloemfontein, مئی 20 2018"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-20
  6. "Bangladesh name 14-member squad for ICC T20 World Cup Qualifier 2019"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-08-11
  7. "Nazmul Hossain to lead Bangladesh in South Asian Games"۔ CricBuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-11-30
  8. "Rumana Ahmed included in Bangladesh T20 WC squad"۔ Cricbuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-29
  9. "Media Release : ICC Women's World Cup Qualifier 2021: Bangladesh Squad announced"۔ Bangladesh Cricket Board۔ 2021-12-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-11-04
  10. "Bangladesh drop Jahanara for CWC qualifiers"۔ CricBuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-01-07
  11. "Jahanara returns to Bangladesh for World Cup"۔ BD Crictime۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-01-28
  12. https://www.espncricinfo.com/player/murshida-khatun-1080264

بیرونی روابط

[ترمیم]