مندرجات کا رخ کریں

معاونت:تعارف اسلوب نامہ/1

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے



اسلوب نامہ
گنجینۂ ہدایات


مضامین کے قطعے
مضامین کو قابل مطالعہ بنائیں


تصاویر اور حوالے
مندرجات کو مزین کریں


ربط کاری
دائرۃ المعارف کو باہم مربوط کریں


اسلوب نگارش
دلکش اسلوب نگارش کا خیال رکھیں


خلاصہ
سابقہ ہدایات پر طائرانہ نظر ڈالیں





ویکیپیڈیا کا اسلوب نامہ درحقیقت ایک مفصل ہدایت نامہ ہے جس میں ویکی مضامین کے اسلوب نگارش اور ان کی وضع قطع کو خوبصورت اور پرکشش بنانے کی مکمل رہنمائی درج ہے۔ ان ہدایات کی پیروی کرنے کے بعد ویکیپیڈیا پر آپ کے مضامین اور تحریریں واضح، صاف، پرکشش، متوازن، ہموار اور مستحکم نظر آئیں گے۔


اس کا سہل ترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ویکیپیڈیا کے کسی بہترین مضمون کو تلاش کرکے اس کا اسلوب اور وضع و ہیئت کو بغور ملاحظہ فرمائیں اور بعد ازاں اپنے مضمون میں اس کی پیروی کی کوشش کریں۔ ساتھ ہی اسلوب نامہ کے مختلف گوشوں کی سیر کرکے اپنی مطلوبہ معلومات کو ذہن نشین کر لیں۔

یاد رکھیں کہ اسلوب نامہ میں درج ہدایات کو از اول تا آخر حفظ کرنا قطعاً ضروری نہیں۔ اس اسلوب نامہ کی ترتیب و پیشکش کا مقصود بس اتنا ہے کہ یہ ہدایات ان مقامات پر آپ کے لیے رہنما ثابت ہوں جہاں آپ معلومات کی پیشکش کے اسلوب کے تئیں غیر یقینی کیفیت سے دوچار ہو جائیں اور آپ یہ نہ سمجھ سکیں کہ مطلوبہ مواد کو کس طرز و ادا میں ویکیپیڈیا کی زینت بنایا جائے۔


واضح رہے کہ مضمون کے مندرجات اس کی خوب صورت وضع قطع سے زیادہ اہم ہیں۔ اگر آپ کا درج کردہ مواد ویکیپیڈیا لیے موزوں ہو تو اس کے رنگ ڈھنگ کو پر کشش بنانے میں دیگر تجربہ کار صارفین بھی حصہ لیتے ہیں اور یوں مشترکہ کاوش سے مضمون مزید نکھر جاتا ہے۔