معاونت:تعارف اسلوب نامہ/3
اسلوب نامہ
مضامین کے قطعے
تصاویر اور حوالے
ربط کاری
اسلوب نگارش
خلاصہ
|
مضامین میں تصویروں کی موجودگی معلومات کے ابلاغ میں معاون ہوتی ہیں اس لیے متعلقہ تصویریں موزوں مقامات پر ضرور چسپاں کریں لیکن تصویروں کا غیر ضروری یا بے تحاشا استعمال ان کی مقصدیت کو فنا کر دیتا ہے۔ مزید برآں مضمون کے مندرجات کو حوالوں سے لازماً مزین کریں، بالخصوص ان معلومات کے حوالے ناگزیر سمجھے جاتے ہیں جو بظاہر بے اصل یا متنازع معلوم ہوں۔
تصویریںمضامین میں تصویروں کا استعمال قارئین تک معلومات کی ترسیل کو مزید سہل، پرکشش اور موثر بناتا اور افہام و تفہیم کے عمل کو آسان کرتا ہے۔ اگر آپ کے پاس ایسی تصویریں موجود ہوں جو متعلقہ موضوع کا بہتر احاطہ کرتی ہیں تو انھیں مضمون میں ضرور شامل کریں۔ تصویروں کو بناتے، منتخب کرتے یا اپلوڈ کرتے وقت یہ کوشش کریں کہ وہ اعلی معیار اور ہائی ریزولوشن (1024×768) کی ہوں اور مناسب فارمیٹ میں رکھی گئی ہوں۔
تصویروں کے بے تحاشا اور غیر ضروری استعمال سے گریز کریں تاکہ مضمون کے مندرجات پر قارئین کی توجہ برقرار رہے۔
حوالہ دہی
متنازع یا بظاہر بے اصل معلومات کو بدون حوالہ درج نہ کریں۔ نیز کسی کا اقتباس نقل کریں، کسی زندہ شخصیت کی سوانح عمری لکھیں یا کوئی تصویر اپلوڈ کریں تو ماخذ لازماً درج کریں۔ حوالوں کے اندراج کے وقت اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ مآخذ کی ضروری تفصیلات مکمل درج ہوں تاکہ بوقت ضرورت دیگر صارفین انھیں بآسانی جانچ سکیں۔
|