مندرجات کا رخ کریں

معاہدہ عمرانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

افراد اور ریاست کے درمیان ایسا معاہدہ جس میں افراد اپنے کچھ اختیارات سے محروم ہو کر اجتماعی حکومت کو قبول کرتے ہیں اور حکومت اس کے بدلے عوام کی بہتری کے کام کرتی ہے۔ ژاں ژاک روسو نے معاہدہ عمرانی نامی کتاب میں اس حوالے سے اصول وضع کیے ہیں ۔

وضاحت

[ترمیم]

عمرانی معاہدہ کا لفظ بطور استعارہ ان تمام سماجی قوانین، ضابطوں پابندیوں و اخلاقیات کے لیے مجموعی حوالوں سے استعمال کیا جاتا ہے جو کسی بھی انسانی معاشرے کو قابو میں رکھتے اُسے منظم کرنے کے غرض سے استعمال ہوتے ہوں۔ ان اخلاقیات و قوانین میں کسی بچے کی پیدائش کو معاشرے کی نسبت جائز قرار دیتے اُسکی قانونی حیثیت تسلیم کرتے اُسے سماج کا ایک ممبر یا فرد تصور کیے جانے کے ساتھ ساتھ اس کی تمام تر زندگی میں اُس پر اثر انداز ہونے والے تمام قوانین اور بالآخر اُسکی موت کی تصدیق کیے جانے کی سرکاری تصدیق نامے تک کی قانونی لوازمات شامل ہیں ۔ عمرانی معاہد ہ اُن تمام معاہدات، قوانین ،ضابطوں و اخلاقیات کا مرکب ہے کہ جو سماج چلانے والوں و سماج میں رہتے افراد کے درمیان اس نیت سے کیا جائے کہ تمام سماجی سرگرمیوں کو منظم انداز میں رواں دواں رکھا جا سکے۔ ہم اسے ایک ایسے متفقہ فیصلے کی نسبت بھی سمجھ سکتے ہیں جس کے تحت سماج کی تمام اکائیاں کسی حد تک اپنی مکمل آزادی سے دستبردار ہوتے مجموعی اچھا ٰئیوں کی جانب را غب ہوتے ہیں،چو نکہ مختلف اسباب کے سبب کو ئی بھی انسانی سماج خودرو انداز میں خود کو منظم رکھنے کی صلا حیت نہیں رکھتا اس لیے اس ضروت کو ھمیشہ سے محسوس کیا گیاہے کہ کچھ قوانین، ضابطوں، اخلاقیات و باھمی معاہدات کے تحت اسے قابو میں رکھتے منظم کیا جاسکے۔ کسی بھی معاشرے پہ اطلاق ہونے والے ان تمام قوانین ،معاہدات ،ضابطوں و اخلاقیات کو ہم مجموعی حوالوں سے عمرانی معاہدات کہ سکتے ہیں، جن کا بنیادی مقصد معاشرے میں موجود تمام انسانوں کے مکمل آزادی کو کسی حد تک محدود کرتے انسانوں کو دیگر انسانوں کی آزادی چھیننے سے روکنے کیساتھ ساتھ معاشرے کو اس انداز میں منظم کرنا ہے کہ وہ آپسی تضادات کا شکار ہوتے ٹھوٹ پھوٹ نہ جائیں اور معاشرہ مجموعی حوالوں سے ان سماجی معاہدات کی پاسداری کرتا مزید منظم و اجتماعی مفادات کا ضامن بنا رہے ۔

بیرونی روابط

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]