مندرجات کا رخ کریں

قوت مدافعت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(مناعی سے رجوع مکرر)
فائل:IMMUNITYTREE.PNG
مناعی یا مدافعتی نظام اور اس کی شاخوں یا اقسام کا ایک شجری خاکہ۔
چند اہم الفاظ

مناعت
منیع
مناعی
مناعت
مستمنع
استمناع
مستمنع
مناعی وراثیات

مدافعت
مدافعت شدہ
مدافعتی
Immunity
Immunogen
Immunogenicity
Immunogenic
Immunogenetics

مناعت (immunity) اصل میں جاندار اجسام میں پائی جانے والی ایک قوت مدافعت ہوتی ہے جو امراض کے خلاف بچاؤ یا دفاع کا کام انجام دیتی ہے، اسی وجہ سے اس کے لیے بعض اوقات قوت مدافعت کا لفظ بھی اختیار کیا گیا نظر آتا ہے، طب و حکمت میں immunity کے لیے مناعت کا لفظ ہی مستعمل ہوتا ہے[1] جو عربی کے اردو میں مستعمل لفظ منع سے بنا ہے۔ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ مناعت سے، مراد جانداروں کے جسم میں پایا جانے والا ایک ایسا نظام ہوتا ہے کہ جو، عدوی اور دیگر امراض کے خلاف جاندار کے جسم میں مدافعت یا پیدا کرتا ہے یا ان کی جسم میں داخلے کی مناعت کرتا ہے۔ اسی لفظ مناعت سے بن کر بہت سے متعلقہ الفاظ طب میں استعمال ہوتے ہیں جن کی ایک فہرست سامنے خانہ تصویر میں دیکھی جا سکتی ہے۔

مناعی نظام

[ترمیم]

اصل مقالہ: مدافعتی نظام

مناعی نظام جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ وہ نظام ہوتا ہے جس میں مناعت میں حصہ لینے والے اعضاء، بیساقہ (sessile) و محمول مناعی خلیات اور مناعی سالمات شامل ہوتے ہیں۔ اس نظام کا بنیادی فعل اصل میں خود (self) اور غیرخود (nonself) کی تمیز کرنا اور غیر خود سے جسم کا دفاع کرنا ہوتا ہے۔ یہ نظام اس وقت متحرک ہو جاتا ہے کہ جب کوئی غیر خود یعنی مستضد (antigen) مادہ یا مواد یا سالمہ جسم میں داخل ہو اور اس کا اخراج و خاتمہ اس کے افعال میں شامل ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ایک اردو لغت کے موقع آن لائن پر لفظ مناعت کا اندراج۔