منصور بلوچ
Appearance
منصور بلوچ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1942ء موضع عبد اللہ خان لوند، ضلع نوابشاہ، سندھ، برطانوی ہندوستان |
وفات | مئی 3، 1942 لاہور، پاکستان |
ء
قومیت | پاکستانی |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار ، فلم اداکار [1] |
وجہ شہرت | ٹیلی وژن اور فلمی اداکار |
صنف | سنجیدہ اداکاری |
اعزازات | |
پی ٹی وی ایوارڈ | |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
منصور بلوچ (انگریزی: Mansoor Baloch) (پیدائش: 1942ء - وفات: 3 مئی، 1994ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیلی وژن اور فلم کے معروف اداکار تھے۔
حالات زندگی
[ترمیم]منصور بلوچ 1942ء کو موضع عبد اللہ خان لوند، ضلع نوابشاہ، صوبہ سندھ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[2]۔ انھوں نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز سندھی زبان میں بننے والی فلم توں جی گالیھوں سجن سے کیا تھا جبکہ پاکستان ٹیلی وژن پر انھیں ذو الفقار نقوی نے ڈرامے انکوائری آفیسر سے متعارف کروایا تھا۔ انھوں نے پاکستان ٹیلی وژن کی معروف ڈراما سیریلز دیواریں اور جنگل سے شہرت حاصل کی تھی۔ دیواریں میں بہترین اداکاری پر انھیں پی ٹی وی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔[2]
وفات
[ترمیم]منصور بلوچ 3 مئی، 1994ء میں لاہور، پاکستان میں انتقال کر گئے۔ وہ بچھیری، ضلع نوابشاہ میں آسودۂ خاک ہیں۔[2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm3774048/
- ^ ا ب پ پاکستان کرونیکل: عقیل عباس جعفری، ص 744، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء