منیزہ بختاری
منیزہ بختاری ( فارسی : منیژه باختری) ایک افغان سفارت کار ، مصنفہ اور صحافی ہیں۔ وہ آسٹریا میں افغان سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی رہی ہیں [1] ۔ نورڈک ممالک ( ناروے سویڈن ڈنمارک ، آئس لینڈ اور فن لینڈ) میں وہ سابقہ افغان سفیر تھیں۔ منیزہ بختاری اس سے قبل افغان وزارت خارجہ کی چیف آف اسٹاف اور کابل یونیورسٹی میں جزوقتی لیکچرار کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
زندگی اور تعلیم
[ترمیم]منیزہ بختاری افغان شاعر واصف بختاری کی بیٹی ہیں۔ منیزہ بختاری نے صحافت میں بی اے کیا ہے اور کابل یونیورسٹی سے فارسی زبان و ادب میں ایم اے کیا ہے۔ 2002ء میں وہ کابل یونیورسٹی کے شعبہ صحافت میں معلمہ کی حیثیت سے تعینات ہوئیں۔ اپنے سفارتی عہدوں سے پہلے منیزہ بختاری نے ایک غیر سرکاری تنظیم ، تعاون سنٹر برائے افغانستان کے ساتھ کام کیا۔
تصانیف
[ترمیم]وہ صحافت کی دو کتابوں کی مصنف ہیں( کابل یونیورسٹی کے شعبہ صحافت میں یہ نصابی کتب ہیں):
- دلچسپ دنیا کی خبریں اور اخلاقیات
- صحافت میں قانون
وہ انگبین نیش کھنڈ و شرنگ نوش کھنڈ (Angabin Neshkhand wa Sharang Noshkhand) کی مصنف ہیں ، جو افغانستان میں طنزیہ صنف کی جدید تاریخ کے بارے میں ایک کتاب ہے۔ انھوں نے تھری اینجلس کے عنوان سے کہانیوں کا ایک مجموعہ شائع کیا ہے جس میں افغان خواتین کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ۔ وہ پارنین میگزین (ایک ثقافتی اور ادب سہ ماہی میگزین) کی چیف ایڈیٹر تھیں۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]منیزہ بختاری نے ناصر ہوتکی سے شادی کی جو ایک افغان کاروباری شخصیت اور کھیلوں کے اعلی منتظم ہیں۔ منیزہ کے چار بچے ہیں جن کے نام مریم ہوتکی ، مصطفیٰ ہوتکی ، نوشین ہوتکی اور پارنین ہوتکی ہیں۔ [2]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2016-03-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-13
- ↑ Adamec، Ludwig W. (2012)۔ Historical Dictionary of Afghanistan۔ Scarecrow Press۔ ص 74–۔ ISBN:9780810878150۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-05-14