تبادلۂ خیال صارف:Arif80s/Flow Archive 1 پر موضوع

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

محترم مزمل الدین صاحب السلام علیکم،

سندھ کے مشہور و معروف عالم دین، یگانہ روزگار شخصیت اور شیخ الاسلام مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی کی شخصیات پر مضمون لکھتے ہوئے مجھے کچھ عجیب سے تجربات محسوس ہوئے۔ وہ تجربات میں آپ سے شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ پہلا یہ کہ جب ناچیز نے یہ مضمون شروع کیا تو میرے ہاتھ کانپنے لگے (حالاں کہ ایسا ماضی میں کبھی نہیں ہوا اور کچھ لوگ اسے میری مبالغہ آرائی تصور کریں گے)، دل میں آیا کہ تم ناچیز (یعنی میں) مخدوم صاحب پر جتنا بھی لکھ لوں وہ کم ہے اور مخدوم صاحب کی شخصیت کا احاطہ کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔ دوسرا احساس یہ تھا کہ راقم نے جب یہ مضمون شروع کیا تو میرا ارادہ مخدوم صاحب کی تالیفات کو آخر میں اور مختصراً صرف نام لکھنا کا تھا اور اس ترتیب کو قائم کرنے میں، میں کامیاب بھی ہوگیا۔ لیکن ایک انہونی یہ ہوئی کہ تالیفات کا دائرہ بڑھ گیا اور وہ آپ کے سامنے ہے (اور یہ ابھی ابتدا ہے کیوں کہ مخدوم صاحب کی تالیفات کی تعداد 100 سے زیادہ ہے اور زیادہ تر عربی زبان میں ہیں)۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں تالیفات کا باب مکمل کرسکوں گا یا نہیں۔ آپ دعا کریں کہ مضمون مکمل ہو اور مخدوم صاحب کی شخصیات کے شایانِ شان ہو۔ یاد رہے کہ اس مضمون کی تیاری میں میرے تایا محترم پروفیسر میر محمد سومرو کی ذاتی دلچسپی بھی شامل ہے اور ان کی ہمت افزائی بھی۔ تمام کتب جو اس مذکورہ مضمون میں حوالاجات کے کام آئیں ہیں وہ بھی میر محمد سومرو کی عطا کردہ ہیں۔ میر محمد سومرو سے اس مضمون کے حوالے سے بہت سی نشتیں ہوئیں اور انہوں نے میری بہت رہنمائی کی۔ آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ اس مضمون کو ایک نظر دیکھ لیں اور اپنی قیمتی رائے سے نوازیں۔

Yethrosh (تبادلۂ خیالشراکتیں)

پس نوشت: چونکہ اس پیغام میں جناب مزمل صاحب کو مخاطب کیا گیا ہے لہذا اسے ان کے تبادلہ خیال پر لکھا جانا چاہیے تھا۔

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

توجه دلانے کا شکریه. آئنده خیال رکھوں گا.

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

سب سے پہلے تو میں آپ کو مبارکباد دینا چاہوں گا کہ آپ نے ماشاءاللہ 28000 بائٹوں سے زیادہ حجم والا مضمون لکھا ہے جس میں 20 سے زیادہ حوالہ جات ہیں۔ یہ اپنے آپ میں ایک اعزاز ہے، کیونکہ اردو ویکی پر ہم عام طور سے اتنے بڑے اور باحوالہ مضامین نہیں لکھتے۔ اس کے بعد اس مضمون کی انفرادیت اس بات سے بھی ظاہر ہوتی ہے کہ اس کے لکھنے میں آپ کو بزرگوں کا ساتھ حاصل ہے۔ مجھے بہ صد تاسف عرض کرنا پڑے گا کہ اس نعمت سے میں محروم رہا ہوں۔ ویکی اصولوں سے ہٹ کر ایک اہم بات ذاتی ایمانی کیفیت کی بھی ہے۔ جیسے جیسے گہرائی سے آپ بزرگوں کا مطالعہ کرتے ہیں، ویسے ویسے آپ کو ان کی کوششوں کے پس پردہ کارفرما جذبے کا بھی احساس ہوتا ہے، اور یہ میں سمجھتا ہوں کہ ایک لکھنے والے کی تحریری صلاحیت اور اس کے جذبہ ایمانی، دونوں کے بہ درجۂ کمال ہونے کے آئینہ دار ہیں۔

Yethrosh (تبادلۂ خیالشراکتیں)

سب سے پہلے میری جانب سے بھی ایسی شخصیت پر اس قدر سیر حاصل مضمون لکھنے کی مبارک باد قبول فرمائیں۔ نیز امید ہے یہ منتخب مضمون کے معیار تک پہنچے گا اور اردو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول پر اسے آویزاں کرنے کی سعادت نصیب ہوگی۔ میری رائے تھی کہ اصل مضمون میں تصنیفات کے دائرہ کو مختصر کرکے ایک علاحدہ صفحہ بعنوان مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی کی تصنیفات بنا لیا جائے جہاں مکمل فہرست درج ہو، اور اصل مضمون میں موجود تصنیفات کے قطعہ کے ذیل میں تصنیفات کے صفحہ کا ربط دے دیا جائے۔

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

مضمون کی پسندیدگی کا شکریه۔ شعیب صاحب کی تجویز اچھی ہے۔ مضمون مکمل ہو جائے پھر احباب کی جو رائے ہوگی وہی کیاجائے گا۔

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

بہت ہی عمدہ فیصلہ! اس میں اور احباب کی رائے بھی شامل ہو جائے گی!!

"مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی-ذاتی احساسات" کا جواب دیں