تبادلۂ خیال صارف:Arif80s/Flow Archive 1 پر موضوع

Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں)

میں معذرت خواہ ہوں، کہ آپ سے اتنے دنوں بعد مخاطب ہو پا رہا ہوں، صرف 22 دن کی چھٹی تھی، پرسوں صبح پھر سے ویکیپیڈیا سے ربطہ ٹوٹ جائے گا، آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں،میں نے بڑی کوشش کہ مجھے پاکستان کرونیکل مل جائے مگر وہ ابھی بازار میں دستیاب نہیں، ورنہ ارادہ تھا کہ پاکستان بلحاظ سال کے مضامین یعنی پاکستان میں 1947ء وغیرہ یہ میں نے شروع کیا تھا مگر سوائے اندرونی روابط کے کچھ نہیں۔ آپ اگر ایک ایک سال کو چائيں تو پاکستان کرونیکل سے باآسانی بن سکتے ہیں۔

کیون کہ میں غیر فعال ہونے والا ہوں، نثار احمد اور عرفان ارشد بھی غیر فعال ہیں۔ اور شاید مزید دو ہفتوں تک طاہر بھاغي بھی پاکستان چھٹی آئے ہوئے ہیں اور خاص وقت نہیں دے سکتے۔ میں نے شعیب بھائی سے رائے لی ہے، اگر آپ منتظم بننا پسند کریں اور اسی طرح باقاعدگی سے وقت سکیں (منتظم بننے کے بعد آپ کو صرف ایک کام زیادہ کرنا پڑے گا، مضامین کو سامنے لانا جو منتخب بننے کے قریب ہوں، اس پر سانچے لگائیں اور ان پر توجہ دلائیں، باقی کام آپ آہستہ آہستہ سمجھ لیں گے، کہ کیسے مضامین حذف کرنے ہیں اور انتظامی سانچے کیسے اور کون سے لگانے ہیں۔ نئے صارفین سے کیسے پیش آنا ہے۔ وغیرہ بہت کچھ تو آپ اتنے عرصے میں دیکھ بھال چکے ہیں۔ اب خود سے اس ذمہ داری کو نبھائیں۔ لکھنے والے صارفین ویکیپیڈیا کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، بس اتنی بات ہم کو یاد رکھنی ہوتی ہے۔

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

عبید رضا بھائی اسلام علیکم، میرے علم میں ہے کہ آپ کی پیشہ وارانہ مصروفیات ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ باقی دوستوں کے ویکیپیڈیا پر غیر فعال ہونے کی اطلاع نے مجھے مخمصے میں ڈال دیا ہے۔ میں خود سڑک کے حادثے کے بعد موجودہ دنوں میں روبہ صحت ہوا ہوں۔ میں وہ وقت کچھ عرصے سے نہیں دے پارہا جو پہلے دیا کرتا تھا۔ اگر یہ صورتحال درپیش ہے جو آپ نے بتائی ہے تو میں منتظم بننے کے لئے تیار ہوں لیکن قلیل مدت کے لئے۔ اس کے علاوہ کسی ایک منتظم کے دوبارہ فعال ہونے کے بعد مجھ سے ذمہ داری فوراً واپس لے لی جائے۔ شکریہ

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آپ نے درست کہ پاکستان کرونیکل اس وقت مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے اور یہ بات محترم عقیل عباس جعفری نے خود کہی ہے۔عقیل عباس جعفری میرے اچھے دوستوں میں شامل ہیں۔ ان سے بات ہوتی رہتی ہے۔ حال ہی وہ اردو لغت بورڈ کراچی کے سربراہ مقرر ہوئے ہیں۔ میرے گھر سے ان کا دفتر بہت قریب ہے لیکن میں حادثے میں زخمی ہونے کی وجہ سے صرف فون پر مبارکباد دے سکا۔ میں پاکستان میں 1947ء میں اضافہ کرنے کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ کام بہت بڑا ہے، آپ فارغ ہوں جائیں ٹیم بنا کر یہ کام کرنا پڑے گا۔ میں خود بھی رضا کارانہ حاضر ہوں لیکن یہ کام اکیلے کرنے کا نہیں ہے۔اس کے علاوہ اس شعبے کے ماہر محمد عمیر مرزا سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جی بہت خوشی کی بات ہے کہ ایک قابل شخص ایسے ادرے کا سربراہ بنا، اللہ کرے، عظیم لغت کو نئے سرے سے ٹائپ کراکے شائع کیا جائے اور اس کو آن لائن تلاش کی سہولت کے ساتھ پیش کیا جائے، ورنہ اتنے بڑے کام کا کیا فائدہ جو عوام کی دسترس سے باہر ہو۔ اللہ خیر کرے آپ کیسے زخمی ہو گئے، اب کیسی حالت ہے؟ میں ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہوں۔ سانچوں میں تھوڑی خامی ہے۔ اسے نظر انداز کر کے کام کرتے رہیں، وہ درست ہو جائیں گے۔ ہر دس دن میں صرف ایک سال کا صفحہ بنائیں، روز 5، 7 منٹ دیں اس صفحے کو۔ تاکہ باقی موضوعات و کام بھی جاری رہیں۔

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

موٹر بائیک چلاتے ہوئے گاڑی نے ٹکر ماردی۔ میرے چچا ذاد جو میے ساتھ تھے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس کے سبب انکی جراہی ہوئی۔ اللہ نے ہم دونوں کی جان بچا لی، 12 دن میرے کلائی میں پلاسٹر لگا ہوا تھا اور ٹانگ پر ذخم آئے تھے۔ اتنے میں ہی اللہ نے کرم کیا۔ بے شک اللہ سب سے بڑا ہے۔  اب طبیعت بہتر ہوگئی ہے اور روزمرہ اور پیشہ ورانہ امور خوش اسلوبی سے انجام دے رہا ہوں۔ 

Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آداب! عارف صاحب یہ جان کر قدرے تشویش ہوئی کہ آپ حادثہ کا شکار ہوئے۔ مجھے افسوس ہے ایک نہیں کئی وجوہ کی بنا پر ویکی پیڈیا سے غیر حاضر رہا۔ نجی معاملات، دفتری ذمہ داریاں لگا تار اسفار کا سلسلہ۔ بد قسمتی سے یہ سلسلہ ٹھیک میرے ویکی پیڈیا کو منصوبہ پیش کرنے کے بعد شروع ہوا تھا۔ اب بھی ہنوز جاری ہے۔کوشش کروں گا کہ اب کچھ نہ کچھ وقت ضرور دیتا رہوں۔عبید رضا صاحب کو دیکھ کر خوشی ہوئی تھی۔ دعا ہے کہ آپ ٹھیک ہو جائیں اور وہ آپ کے بھائی بھی۔ دعا میں یاد رکھیں۔

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

شکریہ ڈاکٹر سنجری بھائی۔ آپ کی تحریر پڑھ کر مجھے دلی خوشی ہوئی ہے۔ اب میں ٹھیک ہوں اور میرے چچا زاد بھائی رو بہ صحت ہیں لیکن انہیں کچھ وقت لگے گا۔ آپ ان چند اشخاص میں شامل ہیں کہ جن کی اردو پڑھ کر مجھے راحت محسوس ہوتی ہے۔ دعا کا طالب

"پاکستان بلحاظ سال" کا جواب دیں