تبادلۂ خیال صارف:محمد شعیب/Structured Discussions Archive 1 پر موضوع

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آداب!

عالی جناب، آپ نے جیانپیڈیا کو حذف فرمایا۔ ممکن ہے کہ آپ بجا ہوں۔ مگر قبلہ یہ بھی بھارت کی تیزی سے مقبول رہی ایک ویب سائٹ کا پتہ ہے: http://gyanpedia.in/about-gyanpedia/ مجھے لگتا ہے کہ یہ اور https://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:Wikipedia_for_Schools جیسی ویب سائٹس / منصوبے اردو ویکی کے مضامین کو کلاسیفائی کرنے اور انہیں بروئے کار لانے میں معاون ہو سکتے ہیں۔ ملاحظہ ہو بلاگ: https://blog.wikimedia.org/2014/06/20/wikipedia-for-schools-project/

Hammad (تبادلۂ خیالشراکتیں)

یہاں اردو ویکیپیڈیا پر افرار کی قلت ہے، گیانی پیڈیا اس کے مقابلے میں لائی گئی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے نیز کوئی حوالہ جات نہیں تھے (وپ:تصدیقیت)۔ آپ مجھ سے مقدم ہیں، بہتر جاننے والے ہیں۔ یہ بلاگ ہم حوالے کے طور پر کیسے قبول کریں؟ یہ تو وہی بات ہوگی اردو دو گروہوں میں تقسیم ہو جائے گی۔ بھارتی گیانی پیڈیا پر چلے جائیں گے اور پاکستانی یہیں رہ جائیں گے۔

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

میرا مطلب یہ ہے کہ ہم کسی بھی ویکی منصوبے کے بارے میں مضمون لکھ سکتے ہیں۔ کچھ اشتہاری مواد ہو تو اسے ہٹا کر سدھار سکتے ہیں جیسے کہ https://en.wikipedia.org/wiki/Uncyclopedia کا مضمون انگریزی ویکی پر ہے۔

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

ویسے یہ سب میری ذاتی رائے ہے۔ اگر شد و مد سے کام لینا ہوتا تو میں اس مضمون کا احیا کرتا یا نند لال نور پوری کے مختصر مضمون کی طرح اصلاح کرتا، بڑھاتا اور سدھارتا۔ مگر ایسا میں نے کچھ نہیں کیا۔ آگے کیا جائے یا یوں معاملے کو ختم کیا جائے، یہ آپ لوگوں کی مرضی۔

Hammad (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جس صارف نے مضمون بنایا اس نے اختلاف نہیں کیا، آسان انگریزی ویکیپیڈیا پر یہ Gyaanipedia حذف کیا جا چکا ہے۔

Hammad (تبادلۂ خیالشراکتیں)