مکڑا چوٹی
Appearance
مکڑا چوٹی | |
---|---|
مکڑا چوٹی, شوگران | |
بلند ترین مقام | |
بلندی | 12,500 فٹ (3,800 میٹر) |
جغرافیہ | |
سلسلہ کوہ | کوہ ہمالیہ |
کوہ پیمائی | |
آسان تر راستہ | Hike |
مکڑا چوٹی کاغان پاکستان میں واقع ہے۔ اس کی بلندی 3586 میٹر (11655 فٹ) ہے۔ یہ اسلام آباد سے تقریبا 200 کلومیٹر دور شمال کی طرف ہے۔ کیوائی سے بذریعہ جیپ آپ شوگران جا سکتے ہیں جہاں سے راستہ اوپر کی جانب پائے جھیل کی طرف جاتا ہے جو سری پر جاکر ختم ہوتا ہے۔ یہ جگہ پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے۔ یہاں سے مکڑا چوٹی تک تین گھنٹے کا پیدل سفر ہے۔
حالانکہ یہ کوہ پیمائی کے لیے ایک آسان چوٹی ہے لیکن طوفانوں کے باعث کوہ پیما مارے بھی جاتے ہیں۔ اس کی چوٹی سے کوہ ہمالیہ کا ایک انتہائی خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس پہاڑی سے دریائے کنہار کو پانی ملتا ہے۔