می ایٹ دا زو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
می ایٹ دا زو
ویب سائٹ یوٹیوب
اپلوڈ ہوئی
  • اپریل 23، 2005 (2005-04-23)
نشر ہوئی
  • اپریل 23، 2005 (2005-04-23)
عکس بندی
کرنے والا
یاکوف لیپتسکی
صارف جاوید کریم
دورانیہ 0:19
زمرہ فلم اور اینیمیشنز

می ایٹ دا زو (انگریزی: Me at the zoo) یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا پہلا ویڈیو ہے، جسے اس ویب سائٹ کے شریک بانی جاوید کریم نے "جاوید" صارف نام سے بروز سنیچر 23 اپریل، 2005ء کو رات کے 8:27 بجے اپ لوڈ کیا تھا۔[1][2][3] انہوں نے اسی دن یو ٹیوب پر ایک اکاؤنٹ بنایا تھا۔[4]

انیس سیکنڈ پر مشتمل اس ویڈیو کو سان ڈیگو چڑیا گھر میں ياكوف لیپتسكی نے بنایا جس میں جاوید کریم ہاتھیوں کے سامنے کھڑے ہو کر ان کی لمبی سونڈ کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔[5][6]

ویڈیو کا متن[ترمیم]

ویڈیوز کا متن اس طرح ہے:

All right، so here we are in front of the elephants، the cool thing about these guys is that they have really، really، really long trunks، and that's، that's cool. And that's pretty much all there is to say.

اور یوٹیوب کا کیپشن متن اس طرح ہے:

All right, so here we are in front of the elephants, the cool thing about these guys is that they have really, really, really long trunks, and that's, that's cool. And that's pretty much all there is to say.

اردو ترجمہ:

ٹھیک ہے، اب ہم ہاتھیوں کے سامنے موجود ہیں۔ ان کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی سونڈ واقعی، واقعی، واقعی طویل ہے، اور یہ یہ اچھا ہے۔ اور، بس مجھے یہی کہنا ہے۔

اثرات[ترمیم]

اس ویڈیو کے متعلق لاس اینجلس ٹائمز لکھتا ہے کہ "یو ٹیوب پر اپ لوڈ کیے گئے پہلے ویڈیو کے طور پر، اس نے لوگوں کے ذریعہ میڈیا استعمال کرنے کے طریقوں میں بنیادی تبدیلی لانے میں ایک فیصلہ کن کردار ادا کیا اور 60 سیکنڈ کی ویڈیو کے ایک سنہرے دور کا آغاز کرنے میں مدد کی۔"[7] دی آبزرور کے مطابق، "اس ویڈیو کی پروڈکشن کا معیار ناقص ہے۔"[5] اگست 2015ء کے اعداد و شمار کے مطابق، اس ویڈیو کو 25 ملین (ڈھائی کروڑ) سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے اور ایک لاکھ ساٹھ ہزار (160،000) سے زیادہ تبصرے موصول ہوئے ہیں۔

2013ء میں اس ویڈیو کی تفصیلات کو گوگل+ کے جرح میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اور دو تشریحات ویڈیو میں شامل کی گئیں۔[8]

2015ء میں یوٹیوب کی دسویں سالگرہ کے موقع پر، اس ویڈیو کی ڈسکرپشن کو "The first video on YouTube. Maybe it's time to go back to the zoo؟" میں تبدیل کر دیا گیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Matt Hartley (February 19, 2010)۔ "Ten of YouTube's most influential videos"۔ Canwest۔ 
  2. Ross McGuinness (April 15, 2010)۔ "Elephants to Gaga"۔ Metro۔ صفحہ 34۔ "IT began with a spectacularly ordinary 19-second clip of man at the zoo, watching some elephants... It has been viewed almost 2million times." 
  3. Tom Meltzer؛ Sarah Phillips (October 23, 2009)۔ "G2: A First Time For Everything"۔ The Guardian (London)۔ صفحہ 14۔ ""Me at the zoo" is a man called Karim's 19-second long report from the elephant enclosure at San Diego zoo... But its historical significance means that it has had well over a million hits so far." 
  4. "jawed - YouTube"۔ یوٹیوب۔ اخذ کردہ بتاریخ 2015-04-25۔ "Joined 23 Apr 2005" 
  5. ^ ا ب Hermione Hoby (April 11, 2011)۔ "How YouTube made superstars out of everyday people"۔ The Observer (Kings Place, London, England, UK: Guardian Media Groupآئی ایس ایس این 0029-7712۔ او سی ایل سی 50230244۔ اصل سے جمع شدہ May 1, 2011 کو۔ اخذ کردہ بتاریخ May 1, 2011۔ "A girl in red hotpants helped elect a US president, a British pensioner became everyone's favourite grandad. In just five years, the YouTube website has invented a new kind of celebrity" 
  6. Virginia Heffernan (September 6, 2009)۔ "Uploading the Avant-Garde"۔ نیو یارک ٹائمز۔ اخذ کردہ بتاریخ April 4, 2011۔ "The first video on YouTube was uploaded at 8:27 p.m. on Saturday, April 23, 2005. It’s called “Me at the Zoo,” and it features the musings of Jawed Karim, one of the site’s founders, as elephants nose around in hay behind him." 
  7. Alex Pham (May 17, 2010)۔ "YouTube turns 5, can't wait to grow up"۔ Los Angeles Times (لاس اینجلس, کیلی فورنیا, USA: Eddy Hartenstein)۔ آئی ایس ایس این 0458-3035۔ او سی ایل سی 3638237۔ اصل سے جمع شدہ April 20, 2011 کو۔ اخذ کردہ بتاریخ April 20, 2011۔ "Born as a clearinghouse for quick, quirky homemade videos, the site now seeks to add more professional — and profitable — content." 
  8. Bonanos, Paul (April 23, 2014). Happy Ninth Birthday YouTube: From 'Me at the Zoo' to a Billion Monthly Visits, Billboard (magazine)

بیرونی روابط[ترمیم]