نجیب فاضل قیصاکورک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
نجیب فاضل قیصاکورک

Ahmet Necip Fazıl Kısakürek

(ترکی میں: Necip Fazıl Kısakürek خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقامی زبان میں نام (P1559) ویکی ڈیٹا پر
نجیب فاضل
نجیب فاضل

معلومات شخصیت
پیدائش 26 مئی 1904(1904-05-26)
استنبول  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات مئی 25، 1983(1983-50-25) (عمر  78 سال)
استنبول  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Turkey.svg ترکی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی پیرس یونیورسٹی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ شاعر،  مصنف،  فلسفی  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ ورانہ زبان ترک زبان[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر

تُرک کے مشہور قلم کار، شاعر،ادیب اور مفکر نجیب فاضل قیصاکورک (1904 تا 1983ء) Necip Fazıl Kısakürek کے خاندان کا تعلق اناطولیہ کے شہر مرعش سے تھا، لیکن آپ کی پوری زندگی استنبول میں گزری۔ یہیں آپ کی ولادت ہوئی اور آخردم تک آپ نے یہیں قیام کیا۔ امریکی کالج اور بحریہ اسکول میں تعلیم پائی۔ بعد ازاں دارالفنون کے شعبہ فلسفہ اور سوبورن یونیورسٹی پیرس سے وابستہ رہے۔ بینک میں آڈیٹر کی ملازمت کی مگر اس میں دل نہ لگا آپ نے یہ ملازمت چھوڑ دی۔ پھر آپ نے قومی ادارہ برائے موسیقی اوراکادمی برائے فنونِ لطیفہ میں شمولیت اختیارکی اور ہر اہل و نااہل کے دل میں فن کی روح پھونک دی۔ آپ نے ‘‘بویوک دوغو’’ Büyük Doğuیعنی مشرقِ عظیم نامی مکتب فکر کی بنیاد رکھی اور اسی نام ایک رسالہ شائع کرتے رہے، اس رسالے نے ترکی کی فکری زندگی کی نشو و نما میں اہم کردار ادا کیاہے۔ ترکی کو عظیم ترکی بنانے میں نجیب فاضل کے اس ادارے کا کام، کوشش اور محنت شامل ہے۔ نجیب فاضل نے نوجوان نسلوں کو خود اعتمادی سکھائی، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اخلاق اور ناموس سے عاری افکار دائم نہیں رہ سکیں گے۔ نجیب فاضل کو ترکی میں شیکسپیئر کے برابر کا ڈراما نگار مانا جاتا ہے۔ آپ شعرونثر کے نامی گرامی اساتذہ میں سے تھے۔ آپ کا شمار مستقبل کے فکری معماروں میں ہوتا ہے۔ صوفیانہ افکار سے شغف، مابعدالطبیعات پر گہری نظر، عمربھر‘‘حقیقتِ مطلقہ’’ کااحترم اور سیدالانامﷺ کی غیر معمولی عزت و توقیر آپ کی ہمہ جہت شخصیت کے چند گوشے ہیں۔

تصانیف[ترمیم]

شاعری[ترمیم]

  • مکڑی کا جالا (Örümcek Ağı)....(1925)
  • فٹ پاتھ(Kaldırımlar )....(1928)
  • میں اور اس کے بعد (Ben ve Ötesi)....(1932)
  • ابدی قافلے(Sonsuzluk Kervanı)....(1955)
  • اضطراب: حصہ اول (Çile I)....(1962)
  • میری شاعری (Şiirlerim).... (1969)
  • السلام (Esselâm)....(1973)
  • اضطراب: حصہ دوم (Çile II)....(1974)
  • یہ بارش (Bu Yağmur)
  • پیارا استنبول (Canim Istanbul)

ناول[ترمیم]

  • آئینے میں جھوٹ (Aynadaki Yalan)....(1980)
  • سرِورق (Kafa Kağıdı)....(1984)

کہانیاں[ترمیم]

  • کچھ کہانیاں کچھ تجزیے (1932)....(Birkaç Hikâye Birkaç Tahlil)
  • روح کی کرچیوں سے کہانیاں (1964)....(Ruh Burkuntularından Hikayeler)
  • میری کہانیاں (1970)....(Hikâyelerim)

یادداشتیں/ سفرنامے[ترمیم]

  • جنون کا مستطیل (1955)....(Cinnet Mustatili)
  • حج (1973)....(Hac)
  • وہ اور میں (1974)....(O ve Ben)
  • عثمانی سلطنت (1975)....(Bâbıâli)

ڈرامے[ترمیم]

  • انسان کی تخلیق(1938).... (Bir Adam Yaratmak)
  • بیج۔... (Tohum)
  • سيدی الرئیس/محترم قاضی ....(Reis Bey)
  • پیسے ....(Para)
  • صبر کا پتھر۔...(Sabır Taşı )
  • لکڑی کا گھر ....(Ahşap Konak)
  • خونی پگڑی ....(Kanlı Sarık)
  • باریک نُکتہ ....(Püf Noktası)
  • ابراہیم ادھم۔...(İbrahim Ethem)
  • یونس ایمرے۔...(Yunus Emre)
  • عبد الحمید خان (Abdülhamin Han)
  • مقدس امانت۔...(Mukaddes Emanet)
  • سیاہ ٹوپی والا آدمی ....(Siyah Pelerinli Adam)
  • بنا انگلیوں والا صالح ....(Parmaksız Salih)

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb120553742 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ