نذیرعلی
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
نذیرعلی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1945ء گکھڑ منڈی ، ضلع گوجرانوالہ ، برطانوی پنجاب |
وفات | جنوری2003ء (57–58 سال) لاہور |
مدفن | فیصل ٹاؤن ، لاہور |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
استاذ | ایم اشرف |
پیشہ | موسیقی ہدایت کار ، فلم ہدایت کار [1]، نغمہ ساز [1] |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
نذیر علی ،1945ء میں گکھڑ منڈی، ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے تھے۔ نذیر علی اپنے ہم عصر موسیقار ایم اشرف کے شاگرد تھے اور ان کے ساتھ تیس مارخان اور آئینہ فلم میں معاونت کرچکے تھے۔ نذیر علی نے پہلی مرتبہ پیداگیر میں موسیقی دی تاہم ان کی شہرت کا ستارا فلم دلاں دے سودے سے چمکا۔ نذیر علی کی دیگر فلموں میں جنٹرمین، اکبریٰ، دلا دے سودے، سجناں دور دیا، مستانہ ماہی، سلطان، عشق میرا ناں، دلدار صدقے، وچھڑیا ساتھی، بائیکاٹ، ہتھیار، سیونی میرا ماہی، بڈھا شیر، لال طوفان اور گجر 302 کے نام سرفہرست ہیں۔ انھوں نے 36 سال میں 140 فلموں میں اپنے فن کا جادو جگایا۔ انھوں نے 14 فلموں میں دھمالیں ریکارڈ کروائیں۔اسی باعث انھیں دھمال کا بادشاہ کہا جاتا تھا۔جنوری 2003ء کو پاکستان کے مشہور فلمی موسیقار نذیر علی لاہور میں وفات پاگئے۔نذیر علی لاہور میں فیصل ٹاؤن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm1530959/